تازہ تر ین

سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر سے متعلق اجلاس پر بھارت تلملا اٹھا

نئی دہلی(ویب ڈیسک) ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر بھارتی حکومت سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر سے متعلق اجلاس پر تلملا اٹھی ہے۔پاکستان اور چین کی کاوشوں کے بعد سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر سے متعلق اجلاس پر بھارتی حکومت تلملا اٹھی، بھارتی حکومت نے ہمیشہ کی طرح کشمیر کے مسئلے پر روائیتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ چین مستقبل میں مسئلہ کشمیر سے متعلق اس طرح کے اقدامات سے پرہیز کرے۔گزشتہ روز پاکستان اور بھارت کے درمیان 70 سال سے زائد دیرینہ مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ گزشتہ برس اگست 2019 کے بعد مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کا منعقد ہونے والا یہ تیسرا اہم اجلاس ہے جس کے لیے پاکستان نے دوست ملک چین کے ساتھ مسلسل کوششیں کیں اور یہ اجلاس عمل میں آیا۔واضح رہے مقبوضہ جموں و کشمیر اس وقت شدید لاک ڈاﺅن کا شکار ہے جہاں تحریرو تقریر پر پابندی کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ بھی بند ہے اور درجنوں کشمیریوں کو بھارتی افواج نے شہید کیا ہے جب کہ بھارتی فوجیوں کے زیرِ حراست افراد کی تعداد ہزاروں میں پہنچ چکی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv