تازہ تر ین

طوفانی بارشیں ،برفباری کا 50سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ،20 جاں بحق درجنوں زخمی

اسلام آباد، سکھر، کوئٹہ، لاہور(نمائندگان خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ،لاہور کوٹہ اور سکھر سمیت ملک بھر کے مختلف علاقوں میں شدید بارش اور برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ، بالائی علاقوں میں شدید برفباری، 20افراد جاں بحق،کوئٹہ میں تمام پروازیں منسوخ، اسنو ایمرجنسی لگا دی گئی ، سکھر میں میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے بچی جاں بحق، خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے 2 کی الت نازک بتائی گئی ہے، لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور، فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بادل خوب گرجے برسے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ کراچی میں رم جھم نے خنکی بڑھا دی۔ جیکب آباد، سکھر سمیت سندھ میں بارش سے جاتی سردی پھر لوٹ آئی۔ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بھی بارش کی جھڑی (آج)تک وقفے وقفے سے جاری رہے گی جبکہ پہاڑوں پر مزید برفباری کا بھی امکان ہے۔کہیں بوندا باندی تو کہیں تیز بارش، جنوری ٹھنڈا ٹھار ہو گیا۔ لاہور میں پیر کو صبح کے وقت کالی بدلیاں چھائیں اور پھر چھما چھم برسات ہوئی۔ گڑھی شاہو، دھرم پورہ، ایئر پورٹ، گلبرگ، فیروز پور روڈ ، جوہر ٹان سمیت شہر کے مختلف حصوں میں بھی تیز بارش ہوئی جس سے خنکی میں اضافہ ہو گیا۔فیصل آباد، قصور، چکوال، ننکانہ صاحب، شکر گڑھ، سرگودھا، جھنگ، خانیوال، ہارون آباد، رحیم یار خان، خان پور، اوچ شریف سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں ابر کرم خوب برسا جس سے جاتی سردی پھر لوٹ آئی۔کراچی میں بھی بوندا باندی سے سردی بڑھ گئی۔ جیکب آباد، سکھر سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔ سکھراور گردونواح میں گذشتہ روز سے جاری بارشوں کے باعث سکھر کے علاقے نیو پنڈ میں رشید شیخ نامی شخص کے کرائے کے مکان کی چھت اچانک دھماکے سے مکینوں پر آگری جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔حادثے کی اطلاع پر پولیس، ایدھی اور دیگر اداروں کی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور انہوں نے زخمیوں کو ملبے سے نکال کر فوری طور پر شہر کے ہسپتالوں میں پہنچایا جہاں پر زخمیوں میں شامل ایک چار سالہ بچی علیشا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔چھت گرنے کے باعث گھر میں رکھا ہوا ہزاروں روپے مالیت کا سامان بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا، زخمیوں میں سے دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جن میں نازیہ، عبدالحمید، عبدالمجید، راشد، زوہیب حسن، ماجد علی،عبدالرشید شیخ و دیگر شامل ہیں۔واضح رہے کہ سکھر میں گذشتہ ایک سے ڈیڑھ ماہ کے دوران عمارت اور چھتیں گرنے کا یہ چوتھا واقعہ ہے جن میں چودہ افراد جاں بحق اور 25 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ ادھر بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دو روز سے جاری برف باری اور بارشوں نے تباہی مچادی ہے جس دوران حادثات میں 15 افراد جاں بحق ہوگئے۔بلوچستان کے بالائی علاقوں میں3 سے4 فٹ تک برف پڑ چکی ہے، شدید برف باری سے زیارت،مستونگ، قلعہ سیف اللہ ،قلعہ عبداللہ ،ہرنائی اور بولان میں کئی جگہ رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں۔پاکستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق مختلف حادثات میں قلعہ عبداللہ میں 6، ژوب میں 6 جب کہ پشین میں 3 افراد جاں بحق ہوئے۔دوسری جانب کوئٹہ میں برف باری اور موسم کی خراب صورت حال کے باعث اندرون ملک سے کوئٹہ آنے اور جانے والی تمام پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں، برف باری کے باعث 10 فیڈر بند ہونے سے شہر کے بیشترعلاقوں میں بجلی غائب ہوگئی ہے۔شدید برف باری کے باعث صوبائی حکومت نے 7 اضلاع میں اسنو ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔علاوہ ازیں مکران کے علاقوں تمپ، مند، زعمران اور بلیدہ سمیت ملحقہ علاقوں میں موسلادھار بارشوں اور ندی نالوں میں طغیانی آنے سے کئی مکانوں اور فصلوں کونقصان پہنچا جب کہ زمینی رابطہ بھی منقطع ہوگیا ہے ۔تربت اور گرد و نواح میں شدید بارشوں سے سیلابی ریلا دریائے کیچ میں داخل ہوگیا جس کے باعث ندی نالوں میں طغیانی سے سیلابی ریلے نے قریبی آبادیوں کو نقصان پہنچایاہے۔بلوچستان کی صورتحال پر وزیراعلی جام کمال خان کا کہنا ہے کہ سڑکیں کھلوانے اور عوام کو ہرممکن امداد پہنچانے کےلئے صوبائی حکومت مکمل متحرک ہے۔لاہورسمیت ملک بھر میں گذشتہ روز سے جاری بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، مسلسل بارش کی وجہ سے سڑکوں پر پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے ٹریفک کا نظام متاثر ہوا، بارش کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی، محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے دوران صوبائی دارالحکومت سمیت ملک بھر کے بیشتر علاقوں میں مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔لاہورسمیت ملک کے مختلف حصوں میں موسلا دھار بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، با رش سے نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہو گیا جس کی وجہ سے ٹریفک سست روی کا شکار رہی، لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 130 فیڈرز ٹرپ ہونے سے کئی علاقوں میں گھنٹوںبجلی غائب رہی ۔تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں موسلار دھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں دوبارہ اضافہ ہو گیا ہے ۔ پنجاب میں لاہور،فیصل آباد، قصور، چکوال، ننکانہ صاحب، شکر گڑھ، سرگودھا، جھنگ، خانیوال، ہارون آباد، رحیم یار خان، خان پور، اوچ شریف سمیت کئی مقامات پر بارش ہوئی ۔کراچی میں بھی بوندا باندی سے سردی بڑھ گئی، جیکب آباد، سکھر سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔ بلوچستان کے چاغی سمیت مختلف مقامات پر بارش سے ندی نالے بپھر گئے جس سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہے، کوئٹہ میں تیز بارش اور پہاڑوں پر برف باری سے موسم یخ بستہ ہو گیا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور ڈویژن سمےت راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، اسلام آباد ،گلگت، ، بلتستا ن اور کشمیر سمیت شمالی علاقہ جات میں وقفے وقفے سے با رش جا ری رہی اور موسم سرد رہا جبکہ شمالی علاقہ جات میں موسم شدید سردرہا ،سوموار کی صبح صوبا ئی دارالحکومت لا ہور کا درجہ حرارت زیادہ سے زیا دہ 10 سینٹی گریڈ اور کم سے کم 8 سینٹی گریڈرہا جبکہ ہوا میں نمی کا تنا سب59 فیصد رہا۔ ماہرےن کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران لاہور ڈویژن سمےت راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد،اسلام آباد ،ملتان اور ساہیوال ڈویژن میں بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں بھی موسم سرد ، صبح کے اوقات میںدھند اور مطلع ابر آ لو د رہیگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز لاہور سٹی مےں o6ائیرپورٹ کے مقام پر 01,، حافظ آباد 77، قصور60، منڈی بہاو¾الدین 24، اٹک22، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چکوال16، گوجرانوالہ11، اسلام آباد (ائیرپورٹ17، بوکرا14)،سیالکوٹ سٹی09، منگلا17، مری07، ڈی جی خان09،جھنگ،20، جہلم01، ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گلگت بلتستان میں برف باری کا پچاس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔گزشتہ چھتیس گھنٹے سے مسلسل بارش اور برف باری کے ہنزہ اور نگر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور تمام سرکاری اداروں کو الرٹ کردیا گیا۔گلگت بلتستان میں گزشتہ دو روز سے شدید بارشوں اور برف باری کی لپیٹ میں ہے۔بالائی علاقوں میں ایک فٹ جبکہ نشیبی علاقوں میں دس انچ تک برف باری ہو چکی ہے۔بالائی علاقوں میں رابطہ سڑکیں اور شاہراہِ قراقرم ہرقسم کی ٹریفک کی لیے بند ہوچکی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv