تازہ تر ین

اضا خیل ڈرائی پورٹ کا افتتاح سفارشی نظام نہیں چلے گا ،کرپشن کرنیوالوں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی،عمران خان

نوشہرہ(نیوز ایجنسیاں ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا سب سے بڑا چیلنج پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے۔ میری حکومت کوئی سفارشی نظام نہیں لائے گی۔ پاکستان سیٹزن پورٹل پر کرپشن سے متعلق شکایت کریں، میرا کام ہے اسے دیکھنا۔نوشہرہ ڈرائی پورٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت ہم نچلے طبقے کیلئے کارڈ بنا رہے ہیں، اس کے ذریعے انھیں پیسے بھی ملیں گے اور وہ اشیائے ضروریہ بھی خرید سکیں گے۔ اس کے علاوہ پورے پاکستان کے غریب گھرانوں کو صحت انصاف کارڈ ملے گا۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اس سال ہم 50 لاکھ گھر بنانا شروع کر رہے ہیں۔ نیا پاکستان ہاسنگ سوسائٹی کی وجہ سے تنخواہ دار طبقہ قسطوں میں گھر خرید سکے گا۔ ہاسنگ کا منصوبہ پر کام شروع ہوتے ہیں انڈسٹریز میں کام بڑھے گا۔اپنے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ٹرین میں عام آدمی سفر کرتا ہے، ہماری پوری کوشش ہوگی کہ پاکستان ریلوے کو اٹھائیں۔ ریلوے ایک ایسا ادارہ بنے جو پی آئی اے اور پرائیویٹ سیکٹر کا مقابلہ کرسکے۔انہوں نے کہا کہ آج تک پاکستان میں ریلوے نظام کی بہتری کیلئے کیوں پیسہ نہیں خرچ کیا گیا؟ ریلوے کے حالات بگڑتے گئے اور وہ اس نہج پر پہنچ گیا۔ ہم نے اربوں کی سرکاری زمینوں سے قبضے چھڑوائے ہیں۔ ریلوے کی اراضی فروخت کرکے ریلوے کا خسارہ دور کریں گے۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون ریلوے میں انقلابی تبدیلی لے کر آئے گا۔ اس منصوبے کی تکمیل سے پشاور سے کراچی تک کا سفر 8 گھنٹے میں طے ہوگا۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اضاخیل ڈرائی پورٹ سے تجارت میں اضافہ اور روز گار ملے گا، اس سے نوشہرہ کے لوگوں کوفائدہ ہوگا، ایم ایل ون پاکستان ریلویز میں انقلابی تبدیلیاں لائے گی، ریلوے کو اب پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ مقابلہ کرناہے، شیخ رشید احمد نے ریلوے کا خسارہ کم کیا ، ساری دنیا میں فریٹ کیلئے ٹرین کو استعمال کیا جاتاہے،ایم ایل ون کے بعد کراچی سے پشاور ٹرین8 گھنے میں پہنچے گی ،ریلوے کی زمینوں کو کمرشل کریں گے اور ریلوے کا خسارہ کم کریں گے،قوم کو اگلے ہفتے بتائیں گے کہ قبضہ گروپوں سے کتنا پیشہ بچایا ہے، عام آدمی کی سواری ریلوے کو اوپر لے کر جائیں گے۔ ،نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام سے 40 انڈسٹریاں چلیں گی روز گار کے مواقع پیداہونگے ‘ ملک میں بند ہونے والی انڈسٹریز کیلئے اقدامات کر رہے ہیں‘ عوام بنیادی اشیاءیوٹیلٹی سٹورزسے سستی قیمت پر لے سکتے ہیں۔ جمعہ کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ شیخ رشید احمد کو اضاخیل ڈرائی پورٹ کی تکمیل پر مبارکباد پیش اور خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ نوشہرہ کے عوام باشعور ہیں اس لئے پی ٹی آئی کو بار بار منتخب کرتے ہیں۔ ڈرائی پورٹ سے تجارت میں اضافہ اور روز گار ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈرائی پورٹ سے نوشہرہ کے لوگوں کوفائدہ ہوگا۔70 سالہ تاریخ میں کبھی ریلوے پر پیشہ خرچ نہیں کیا گیا ۔ پاکستان میں جو ریلوے ٹریک انگریز چھوڑ گیا اس سے بھی کم ہو گئے ہیں ۔ پاکستان میں جو حکومتیں آئیں وہ صرف ایلیٹ کلاس کیلئے تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کے حالات بگڑتے گئے اور پیسہ بھی خرچ نہیں کیا گیا ۔ ایم ایل ون پاکستان ریلویز میں انقلابی تبدیلیاں لائے گی۔ ریلوے پر سرمایہ کاری نہیں کی گئی اسی وجہ سے ریلوے کا برا حال ہے ملک میں سرکاری اداروں کی کارکردگی آہستہ آہستہ خراب ہو گئی ۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ریلوے کو اب پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ مقابلہ کرناہے ۔ شیخ رشید احمد نے ریلوے کا خسارہ کم کیا ۔ ساری دنیا میں فریٹ کیلئے ٹرین کو استعمال کیا جاتاہے ۔ ایم ایل ون کے بعد کراچی سے پشاور ٹرین8 گھنے میں پہنچے گی ۔ ریلوے ٹیکنالوجی میں چین سب سے آگے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں کے حالات بدرجہ خراب ہوتے رہے ‘ ریلوے مزدور اور انجینئر کو کہتا ہوں کہ حکومت کوئی سفارش نہیں لائے گی ‘کوئی بھی کرپشن کرے کمپلین پورٹل پر شکایت درج کرائیں کرپشن کرنے والے کے خلاف شکایت پر ایکشن لینا میرا کام ہے ۔ ریلوے کی زمینوں کو کمرشل کریں گے اور ریلوے کا شارہ کم کریں گے ۔ اربوں روپے کی سرکاری زمینوں سے قبضہ ختم کرایا ہے ۔ قوم کو اگلے ہفتے بتائیں گے کہ قبضہ گروپوں سے کتنا پیشہ بچایا ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے کمزور طبقے کو اوپر اٹھانا ہے ۔ عام آدمی کی سواری ریلوے کو اوپر لے کر جائیں گے۔ ریلوے اسٹیشن پر خواتین کیلئے اسٹالز بنائے ہیں ‘ ہماری ساری پالیسیاں نچلے طبقے کو اوپر اٹھانے کیلئے ہیں‘ احساس پروگرام میں ہم نے 190 ارب روپے رکھے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو قرضے دے رہے ہیں‘ انہیں ہنر سکھائیں گے اور انہیں سکالر شپ دے رہے ہیں‘ صحت کارڈ کے ذریعے غریب طبقہ علاج کرا سکتا ہے ‘50 لاکھ گھر بنا رہے ہیں جو عام آدمی قسطوں پر خرید سکتا ہے‘ نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام سے 40 انڈسٹریاں چلیں گی‘40 انڈسٹریاں چلیں گی تو روز گار کے مواقع پیداہونگے ‘ ملک میں بند ہونے والی انڈسٹریز کیلئے اقدامات کر رہے ہیں‘ عوام بنیادی اشیاءیوٹیلٹی سٹورزسے سستی قیمت پر لے سکتے ہیں‘ احساس پروگرام سے نچلے طبقے کی ہر طرح سے حفاظت کریں گے‘ پاکستان جس کیلئے بنا تھا 2020 میں وہ عظیم قوم بن کر دکھائیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv