تازہ تر ین

کوئٹہ :مسجد میں خود کش دھماکہ ،16شہید 19زخمی ،ڈی ا یس پی اور امام بھی جاں بحق

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹان کی مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے میں مسجد کے امام اورڈی ایس پی امان اللہ سمیت 16 افراد شہید جبکہ19 شدید زخمی ہو گئے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کا کنٹرول سنبھالتے ہوئے دھماکے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر حرکت میں آتے ہوئے موقع پہنچیں اور علاقے کو تمام قسم کی آمدورفت کیلئے یل کردیا۔دھماکے میں زخمی ہونے والے متعدد افراد کو ایمبیولینسوں کے ذریعے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ علاج کیلئے لائے گئے بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دھماکا سیٹیلائٹ ٹان کی مسجد میں ہوا جہاں نماز مغرب کے وقت بہت سے نمازی موجود تھے۔وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے کوئٹہ شہر میں سکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اس بزدلانہ کارروائی میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ادھر وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی کوئٹہ میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ڈی ایس پی امان اللہ سمیت دیگر افراد کی شہاد ت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔ ترجمان سول ہسپتال کا کہنا ہے کہ سیٹلائٹ ٹان دھماکے میں 13 افراد شہید ہوئے اور 21 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ اسپتال میں ایمرجنسی بھی نافذ کردی گئی ہے۔وزیراعظم اور صدر کی مذمت۔وزیراعظم عمران خان اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کوئٹہ میں مسجد کے اندر دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ وزیراعظم عمران خان نے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی، وزیراعظم نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کی بھی ہدایت کی۔صدر مملکت عارف علوی نے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کی بلند درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ صدر عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ دہشت گرد ملک میں بدامنی پیدا کرنے کی مذموم کوششیں کر رہے ہیں تاہم قوم ان ناپاک سازشوں کے خلاف متحد ہے۔دوسری جانب وزیراعلی بلوچستان نے غوث آباد سٹیلائٹ ٹاون میں مسجد کے اندر بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے، وزیراعلی بلوچستان نے دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے جب کہ صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے بھی مسجد کے اندر دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ آور سچے مسلمان نہیں ہو سکتے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv