تازہ تر ین

ڈونلڈ ٹرمپ کا عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی حملے کے بعد اہم خطاب

واشنگٹن (ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کی جانب سے عراق میں امریکا کے فوجی اڈوں پر میزائل حملوں کے بعد وہائٹ ہاو¿س میں پریس کانفرنس سے خطاب کے آغاز میں ہی کہا کہ جب سے میں امریکا کا صدر ہوں میں نے ایران کو جوہری بم بنانے کی اجازت نہیں دی۔عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی عوام کے لیے یہ خوشی کی بات ہے کہ ایران کی جانب سے حملے میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا، ہمارے تمام فوجی محفوظ ہیں تاہم ائیر بیس پر معمولی نقصان ہوا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ قاسم سلیمانی متعدد افراد کے قتل کے ذمہ دار تھےا ور انہوں نے خطے کو عدم استحکام کرنے کے لیے حزب اللہ سمیت متعدد عسکریت پسند گروہوں کو تربیت فراہم کی۔ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق ایران نے نہ صرف خطے کو عدم استحکام کی صورتحال سے دوچار کیا بلکہ خود اپنے ملک میں بھی ایران نے اپنے عوام پر سخت اور جابرانہ تسلط قائم کررکھا ہے،ایران میں حالیہ ہونے والے مظاہروں میں سیکڑوں ایرانی شہریوں کو احتجاج کرنے پر قتل کردیا گیا۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جب سے انہوں نے صدارت سنبھالی ہے امریکا تیل کی پیداوار کے حوالے سے خود مختار ہوگیا ہے اور اب ہم دنیا بھر میں تیل اور قدرتی گیس کی پیداوار کے حوالے سے سب سے ا?گے ہیں اس لیے ہمیں مشرق وسطیٰ کے تیل کی ضرورت نہیں ہے۔امریکی صدر نے ایران اور یورپی ممالک کی جوہری ڈیل پر تنقید کرتے ہوئے اسے ناقص قرار دیا ، ان کا کہنا تھا کہ ایران نے یہ ڈیل حال ہی میں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے اور اب ایران کو جوہری اسلحہ بنانے کے لیے تیز اور صاف راستہ مل چکا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کو اپنے جوہری پروگرام کو فوری طور پر روکنا اور دہشت گردی کی حمایت کو ختم کرنا ہوگا۔انہوں نے اتحادی ممالک پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو مل کر ایران کے ساتھ ایک معاہدہ کرنا ہوگا تاکہ ہم دنیا کو محفوظ اور پرامن بناسکیں۔ایران کی جانب سے یہ حملے القدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے جواب میں کیے گئے تھے، اس واقعے کے بعد سے دونوں ملکوں کے درمیان سخت کشیدگی کی صورتحال ہے اور ایسے میں امریکی صدر کا خطاب نہایت اہمیت کا حامل ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv