تازہ تر ین

19افراد سے 7ارب ڈالر کی ریکوری کا امکان فروری مارچ کے وسط تک یورپ خصوصاسوئٹرز لینڈ سے بھی بڑی رقم آنے کا امکان،

جنوری فروری 2020ءمیں یورپ بالخصوص برطانیہ سوئٹرزلینڈ، بیلجیم سے پاکستان کے قومی خزانے میں قریباً 7 ارب ڈالر کی ریکوری یعنی Recovered amont. آنے کی توقع ہے۔ باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حکومت پاکستان کے ادارے FIA اور برطانیہ کے ادارے نیشنل کرائم ایجنسی (NCA) کے اشتراک سے برطانیہ میں 19 پاکستانیوں کی ایسی جائیدادوں کی نشاندہی ہوئی جن کی خریداری میں منی لانڈرنگ کی رقم استعمال کی گئی ان 19 پاکستانی شخصیات میں سے 10 کا تعلق پاکستانی سیاست جبکہ 9شخصیات کا تعلق دیگر شعبہ جات سے ہے۔ اور یہ رقم حکومت اور ان شخصیات کے درمیان پلی بارگیننگ کے تحت ریکورہوگی۔ اس سلسلے میں برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کا اعلیٰ وفد بھی کئی روز سے اسلام آباد میں موجود ہے۔ غیر قانونی طریقے سے خریدی گئی یہ پراپرٹیز برطانیہ کے مختلف شہروں میں پھیلی ہیں جبکہ ان میں سے زیادہ تر لندن میں موجود ہیں۔ واضح رہے کہ یہ پراپرٹیز حکومت پاکستان کے ساتھ پلی بارگیننگ کے سلسلے میں واپس پاکستان کو دی جائیں گی اور متوقع طور پر یہ رقوم جنوری اور فروری کے وسط میں پاکستان کو ملیں گی۔ عمران خان کی حکومت کی کوششوں کی اگلی کڑی کے سلسلے میں سوئٹرزلینڈ (SwitzerLand) اور یورپ کے دیگر ممالک سے بھی کافی رقم کی ریکوری فروری مارچ کے وسط تک پاکستان کے خزانے میں آنے کا امکان ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv