تازہ تر ین

افغانستان میں طالبان جنگجوؤں کے حملے میں 10 پولیس اہلکار ہلاک

قندوز: طالبان جنگجوؤں نے صوبے کی دو پولیس چیک پوسٹوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں افغان پولیس کمانڈر سمیت 10 اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ جوابی فائرنگ سے 3 جنگجو بھی مارے گئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے  کے مطابق افغانستان کے صوبے قندوز کے ضلع امام صاحب میں طالبان جنگجوؤں نے 2 پولیس چیک پوسٹوں پر حملہ کردیا جس ک نتیجے میں پولیس کمانڈر محمد ظاہر سمیت 10 اہلکار ہلاک ہوگئے۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ جوابی کارروائی میں 3 طالبان جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے حملہ آوروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔ حملہ آوروں کی گرفتاری کیلیے علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے  ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں 20 سے زائد پولیس اہلکار ہوئے ہیں۔ قندوز صوبے کے اکثر علاقوں پر طالبان کا قبضہ ہے اور یہاں طالبان جنگجوؤں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں عام ہیں۔صدر ٹرمپ کی جانب سے امن مذاکرات کی بحالی کے اعلان پر طالبان نے مشاورت کے بعد ردعمل دینے کا عندیہ دیا تھا تاہم اب تک اس سلسلے میں کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی ہے جب کہ صدارتی الیکشن کے نتائج کا بھی تاحال اعلان نہیں کیا گیا جس کے باعث امن و امان کی صورت حال بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv