تازہ تر ین

پختون ،بلوچ طلبہ کو یونین سازی کا حق مگر صوبائیت کے ٹھپے سے بچیں،ضیا شاہد

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کہنہ مشق صحافی ضیا شاہد نے کہا کہ آج گفتگو کے لئے ہم نے روگریسو سٹوڈنٹس کولیکٹو کے رضا گیلانی اور اسلامی جمعیت طلبہ اسلامی کے جنرل سیکرٹری ارسلان بلوچ کو دعوت دی ہے۔ پروگریسو سٹوڈنٹس کولیکٹو تنظیم کا نام بھی نیا ہے لیکن آتے ہی انہوں نے بڑا کھڑاک کیا اور لاہور اور کراچی میں بہت بڑے بڑے جلوس نکالے اور مال روڈ لاہور میں ھی اور کراچی میں بھی۔ ان سے پوچھتے ہیں کہ ان کی تنظیم کیسی ہے اور جو لاہور کے مال روڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے حوالے جو الزام لگاتے ہیں کہ کس طرح تک صحیح ہے۔ رضا گیلانی صاحب! خود آپ ابھی تک سٹوڈنٹ ہیںپروگریسو سٹوڈنٹس کلیکٹو جو آپ نے تنظیم کا نام بتایا ہے مال روڈ پر جو مظاہرہ ہوا تھا کیا وہ اسی تنظیم نے کیا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ اس میں بہت ساری این جی اوز تھیں کیا آپ کا تعلق بھی کسی این جی او سے ہے۔ لاہور کے مظاہرے کے سلسلے میں بڑی باتیں ہوئی کچھ لوگوں نے اس کی بڑی حمایت کی لیکن لوگوں نے کہا کہ یہ این جی اوز کا مظاہرہ تھا اس میں سیاسی جماعتوں کی فنڈنگ تھی۔ آپ بتائیں آپ کا تعلق کس سیاسی جماعت سے ہے یا آپ کسی سیاسی لیڈر کو پسند کرتے ہیں۔ آپ یہ بتائیں کہ یہ جو بلوچ لیڈر ہیں اور پختون لیڈر ہیں یا پشین موومنٹ ہے اس سے آپ کا کوئی تعلق ہے۔ ارسلان بلوچ صاحب! 29 نومبر کو لاہور اور کراچی میں مظاہرے کے حوالے سے بات ہوئی تو رضا گیلانی صاحب نے بتایا کہ پچاس شہروں میں بھی مظاہرے ہوئے۔ مال روڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے سہیل بٹ نے جو اپنے زمانے میں طالب علم لیڈر رہے ہیں وہ یہ کہہ رہے تھے یہ ان کے الفاظ ہیں کہ ایک نان سیریس اجتماع تھا ڈھول ڈھمکے کے ساتھ لڑکیاں ناچ رہی تھیں اور ان میں اکثر طالب علم تھے ہی نہیں اور مختلف این جی اوز نے یہ کسی جگہ سے فنڈنگ ہوئی تھی۔ یہ پشین صاحب کی لائن کو ٹو کر رہے تھے۔ اس لئے وہ ساری جماعتوں کو برا بھلا کہہ رہے تھے اور فوج کو انہوں نے برا بھلا کہا۔آپ ان الزامات بارے میں کیا کہتے ہیں۔
شروع میں الزام لگا کہ یہ ایلیٹ کلاس کا طبقہ ہے۔ پھر الزام لگایا گیا کہ یہ ملک کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ پھر مختلف الزامات سامنے آئے۔ ہمیں جو اطلاع ملی آپ کے اس مظاہرے پر بہت لکھا گیا بہت خبریں، کالم چھپے بالعموم لوگوں نے اسے پسند نہیں کیا۔ یہ سٹوڈنٹس تنظیموں کی بحالی کا مظاہرہ نہیں تھا کہ خاص مخصوص نظریات کے لوگوں کاتھا مجھے بتایا گیا ہے کہ جو پینتیس تیس لوگ تھے اس میں ایک صاحب سیفما کے تھے جن کی عمر اس طرح کی ہے کہ وہ اب طالب علم ہو ہی نہیں سکتے۔ یہ آپ کو چن چن کے پاکستان مخالف ایلی منٹ کیوں نظر آیا کیسے آپ نے ہر جگہ سے پولوں کو چنا اور گلدستہ بنایا جو سارے کا سارا پاکستان کے خلاف ہے فوج کے خلاف، سیاستدانوں کے خلاف ہے۔ ارسلان بلوچ صاحب لاہور کا مظاہرہ طلبہ تنظیموں کا مظاہرہ تھا۔ بائیں بازو کے جو طالب علم ہیں ان کی کوئی تنظیم موجود نہیں تھی یہ اچھا ہوا کہ تنظیم بن گئی۔ کراچی، لاہور اور بقول رضا صاحب کے پچاس اور شہروں میں مظاہرے ہوئے ان کے بارے میں آپ کیا کہتے ہیں۔
ضیا شاہد نے کہا کہ فرض کریں کہ اگر میں پروگریسو ہوں، بائیں بازو کے نظریات رکھتا ہوں میں قوم پرست ہوں تو مجھ سے کوئی یہ حق نہیں چھین سکتا کہ میں انجمن سازی یا سٹوڈنٹس سیاست میں حصہ نہیں لے سکتا۔ ان کو آپ کو برداشت کرنا پڑے گا بلکہ ان کو موقع دینا پڑے گا جو کرنا چاہتے ہیں کر لیں۔ لیکن رضا گیلانی صاحب میں آپ کو بتا رہا ہوں کہ آپ کے مظاہرے کا کوئی اچھا تاثر نہیں پڑا۔ جس جس طبقے سے بات کی۔ مخالفت کی کسی کو کوئی شکایت ہے کسی کی کوئی شکایت۔ کوئی کہتا ہے کہ این جی اوز نہیں کوئی کہتا ہے کہ سب پیسے دے کر بلائے گئے۔ ہو سکتا ہے واقعی نہ ہو واقعی ترقی پسند ہوں۔ یہ الزامات سامنے رکھ کر آگے چلنا پڑے گا۔ یہ میرے الزامات نہیں ہیں یہ وہ ہیں جو پریس میں آ چکے ہیں۔ پنجاب یونیورسٹی میں پختونوں اور بلوچوں کو حق ہے کہ خود کو آرگنائز کریں خوبصورتی گلدستہ کی یہ ہو گی وہ مختلف سیاسی جماعتوں کی طلبہ تنظیموں میں شامل ہو جائیں۔ وہ وہاں جا کر اپنیقوتیں بنائیں۔ اگر لیبل کر کے صوبائیت، ایک تحریک چلانا آپ کا اختیار ہے لیکن یہ نہیں ہونا چاہئے ہم یہ سنیں کہ بلوچ طلبہ یہ کر رہے ہیں، پختون طلبہ نے یہ کیا۔ وہ کسی سے گائیڈ لائن لے رہے ہیں وہ انتہا پسند کی سیاست کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ میں نے اپنے بیٹے کو کالج میں پڑھنے بھیجا۔ کالج کا ماحول ایسا ہے کہ وہ اے کے ساتھ مل گیا یا بی کے ساتھ مل گیا اور اس کے بعد کیا وجہ تھی کہ یونینوں پر پابندی لگانا پڑے اور لوگوں نے سکھ کا سانس لیا۔ کلاشنکوف کلچر کی وجہ سے اسلامی جمعیت کے دور میں ڈاکٹر رفیق احمد اپنے دفتر میں نہیں بیٹھ سکتے تھے۔ اگر دوبارہ یہی کرنا ہے تو میں سب سے زیادہ یونینوں کا مخالف ہوں اگر آپ واقعی صحت مند سرگرمیاں دینی ہیں ضابطہ اخلاق جو بھی بنا لیں اس پر عمل پیرا ہونا ہے تو میں آپ کے ساتھ ہوں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv