تازہ تر ین

ہم بیماریوں سے کیسے محفوظ رہ سکتے ہیں؟

’’ اگر ہم حفظانِ صحت کے اُصولوں پر عمل کریں گے تو بیمار نہیں ہوںگے ۔اگر بیمار ہو جائیں تو اس کا علاج کرسکتے ہیں‘۔ (تاریخِ طب بحوالہ طبِ نبویﷺ)۔حفظانِ صحت کا علم بنیادی حقوق میں شامل ہے۔ چنانچہ حالت بدنِ انسانی تین میں سے ایک ضرور ہوتی ہے:1۔صحت مند، 2۔متوسط،3۔ لاغرصحت مند رہنے کے لیے حفظان ِصحت کے اصولوں پر عمل مع ریاضت(ورزش)کیا جائے ۔ متوسط الصحت رہنے کے لیے حفطان صحت کے اصول کی پابندی ضروری امر ہے، تاہم ایسے اشخاص وقت کے ساتھ لاغری کا شکار ہوجاتے ہیں۔ لاغر اشخاص میں تین طبقات داخل ہیں:1۔نابالغ، 2۔ بوڑھے، 3۔ بیمارچنا نچہ نابالغ بلوغت کی عمرکو پہنچنے پر درست غذا اور کھیل کود کی عادت اپنانے پر صحت مندوں میں داخل ہوتے ہیں ورنہ نازک اور حساس ہی رہتے ہیں۔ بیمار اشخاص کی اگر دیکھ بھال کی جائے اور انھیں رقیق مگر طاقتور اغذیہ استعمال کرائی جائیں تو متوسط طبقے میں شامل ہوسکتے ہیں، سنِ شباب میں اگر ہوں تو مزید عادات یعنی مناسب ورزش کے ذریعے صحت مند طبقے میں شمار ہوسکتے ہیں۔ بوڑھے اشخاص کی صحت ان کی عمر کے لحاظ سے رہتی ہے مثلاً اکثر اشخاص ستّر برس کی عمر میں گنٹھیا کے درد،  گردوں اور قلب کے عوارض میں مبتلا نظر آتے ہیں، اگر کوئی بزرگ اس عمر میں بھی کسی مرض میں مبتلا نہ ہو تو وہ اپنے ہم عصروں میں صحت مندکہلائے گا۔البتہ بیمار اشخاص میں بھی چند طبقات ہیں ، ایک طبقہ ایسا ہے جو بیمار ہونے پر علاج کر انے کی بجائے پیغام اجل کا انتظار کرتاہے مثلاََ1۔ ایک شخص جنھیںادھیڑ عمری میں لقوہ ہوگیا،اس کا بیٹااسے بغرض ِعلاج لے آیا مگر مریض کو کوئی دلچسپی نہ تھی، جب پوچھا گیا کہ کیوں نہیں علاج کراتے؟ تو کہنے لگا کہ مرنا تو ایک دن ہے ہی ، بیمار نہیں ہوںگے تو مریں گے کیسے؟2۔کچھ اشخاص ایسے ہوتے ہیں، لواحقین ان کا علاج کروانا چاہتے ہیں تو مریض صاحب مختلف اطباء ، اداروں کی کتب کے ڈھیر اگلے دن اٹھا کے لے آتے ہیں، یہ دکھانے کے لئے کہ ان کا علاج ہے ہی نہیں۔ ایک شخص جس کی بڑھتی ہوئی عمر تھی، اس کا جگر متورم تھا ، ایک رپورٹ لے آیا جس کے مطابق اسے یرقان تھا ، جب اسے اس کی بیماری کا احوال بتایا گیا تو وہ اپنے علاقے کے معمر اطباء کے اقوال پیش کرنے لگا اور بضد رہا کہ اسے’ آئی ۔بی ایس ‘ ہے، جو علامات یرقان کی ہوتی ہیں، قبض ، ریح ،چکر ، قلتِ اشتہا وغیرہ کا اقرار بھی کرتا تھا ، تاہم جو رپورٹ ’یرقان‘ کا بتا رہی تھی،کا منکر بھی تھا۔

3۔کچھ اشخاص ایسے ہوتے ہیں جنہیں دواء لکھ کردی جائے تو کہتے ہیں کہ ہم نے بچپن سے دوا استعمال نہیں کی، ہماری تکلیف شاید پیغام اجل ہے ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv