تازہ تر ین

عدالت کا دودھ کی مقررہ قیمت سے زائد وصولی پر دکانداروں کےخلاف کارروائی کا حکم

سندھ ہائی کورٹ نے دودھ کی مقررہ قیمتوں سے زائد وصولی پر دکانداروں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔سندھ ہائی کورٹ میں دودھ کی قمیتوں میں اضافہ کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوراٹر کراچی نے کمشنر کراچی کی جانب سے عدالت میں رپورٹ پیش کی۔پیش کردہ رپورٹ میں انہوں نے کہا کہ 27 مارچ 2018 کے اجلاس کے ایجنڈے میں موجود ہے جس کے تحت دودھ کی قیمت 94 روپے تک مقرر کی گئی۔عدالت میں اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ 453دکانداروں پر جرمانہ عائد کرکے 27 لاکھ 94 ہزار 5سوروپے وصول کیے گئے۔عدالت میں بتایاگیا 453 دکاندار وہ ہیں جنہوں نے عدالتی حک اور کمشنر کراچی کے آرڈ کی خلاف ورزی کی۔بعدازاں عدالت نے کمشنر کراچی کو مقررکردہ قمیت سے زائد دودھ فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv