تازہ تر ین

نیب نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں شہباز شریف کے خلاف درخواست واپس لے لی

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم میں اختیارات کے ناجائز استعمال کے حوالے سے سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کردار ثابت کرنے میں ناکامی پر سپریم کورٹ میں دائر درخواستیں واپس لے لیں۔چیئرمین نیب کی نمائندگی کرنے والے معروف وکیل نعیم بخاری نے عدالت میں استدعا کی کہ وہ چاہتے ہیں کہ 14 فروری کو آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے شہباز شریف کی رہائی، 10 اپریل کو رمضان شوگر ملز کیس میں ضمانت پر رہائی اور سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کی ضمانت پر رہائی کے خلاف درخواستوں پر سماعت نہ کی جائے۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ پر مشتمل بینچ 3 رکنی بینچ نے درخواست گزار کی جانب سے مذکورہ پٹیشن واپس لینے پر درخواست خارج کردی۔سماعت کے دوران وکیل نے سپریم کورٹ کی توجہ اس بات طرف مبذول کروائی کہ لاہور ہائی کورٹ کا دیا گیا فیصلہ احتساب عدالت میں اس مقدمے کی کارروائی متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔یہ بھی پڑھیں: ’آشیانہ ہاسنگ اسکیم میں کرپشن ثابت ہوجائے تو سیاست چھوڑ دوں گا‘تاہم سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ ضمانت کی درخواستوں پر کیے گئے فیصلے کی نوعیت ہمیشہ عارضی ہوتی ہے۔سماعت میں نیب، عدالت کو یہ بات سمجھانے سے قاصر رہا کہ جب اس اسکیم سے متعلق بے ضابطگیاں سابق وزیراعلیٰ کے علم میں آئیں تو انہوں نے یہ معاملہ بذات خود پہلے ایک کمیٹی اور اس کے بعد پنجاب اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو ارسال کیا تھا، اس صورت میں انہیں اختیارات کے ناجائز استعمال کا قصوروار کس طرح ٹھہرایا گیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv