تازہ تر ین

برسبین ٹیسٹ: اسد شفیق نے لاج رکھ لی، پاکستان پہلی اننگز میں 240 رنز پر آؤٹ

آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز  میں پاکستانی ٹیم 240 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ پاکستان کے کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ ٹیسٹ ڈیبیو کر رہے ہیں۔ گرین کیپس کی جانب سے شان مسعود اور اظہر علی نے اننگز کا آغاز کیا اور ٹیم کو 75 رنز کا آغاز فراہم کیا، پاکستان کو پہلا نقصان شان مسعود کی صورت میں ہوا جو 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔قومی ٹیم کے اسکور میں بغیر کوئی اضافہ کیے اظہر علی بھی 39 رنز بنا کر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے جب کہ حارث سہیل آسٹریلیا میں ایک بار پھر ناکام رہے اور صرف ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔قومی ٹیم کی رنز مشین بابراعظم بھی ایک رن بنا کر آؤٹ ہو گئے جب کہ جارح مزاج افتخار احمد صرف 7 رنز بنا سکے۔75 پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد صرف 19 رنز کے اضافے سے قومی ٹیم کے 5 کھلاڑی آؤٹ ہوئے



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv