تازہ تر ین

الیکشن کمیشن میں ن لیگ اور پیپلز پا رٹی کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ کی تحقیقات شروع

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کیخلاف غیر ملکی فنڈنگ کی تحقیقات شروع، دونوں جماعتوں کو 26 نومبر کو سکروٹنی میٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت، درخواست گزار تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب نے دونوں جماعتوں کے اکاﺅنٹس منی لانڈرنگ کیلئے استعمال ہونے کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہونے کا دعویٰ کر دیا۔ بدھ کے روز الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے اکاﺅنٹس میں فارن فنڈنگ کی تحقیقات کیلئے دونوں جماعتوں کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن چھبیس نومبر کو مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے اکاﺅنٹس کی چھان بین کرے گا۔ الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی نے پی پی اور مسلم لیگ (ن) کو طلب کر لیا ہے۔ دونوں جماعتوں کے خلاف فارن فنڈنگ کیس میں درخواست گزار تحریک انصاف کے ایم این اے فرخ حبیب نے کہاہے کہ دونوں جماعتوں کے اکاﺅنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں۔ اب پارٹی اکاﺅنٹس کو منی لانڈرنگ کے لئے استعمال کرنے والوں سے بازپرس ہو گی۔ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی امریکہ اور برطانیہ سے آئی فنڈنگ کا حساب دینے کی فکر کریں۔ بًطور درخواست گزار دونوں جماعتوں کو فرار نہیں ہونے دوں گا۔ واضح رہے کہ حکمران جماعت تحریک انصاف کے فارن فنڈنگ کیس کی سماعت بھی چھیس نومبر کو الیکشن کمیشن میں ہو گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv