تازہ تر ین

آئندہ موقع ملا تو مایوس نہیں کروں گا’، عمر اکمل نے پھر آس لگالی

لاہور (ویب ڈیسک)ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل کا کہنا ہے کہ سری لنکا کےخلاف موقع ملا لیکن بدقسمتی سے وہ اس سے فائدہ نہ اٹھا سکے، آئندہ موقع ملا تو مایوس نہیں کریں گے۔16ٹیسٹ ، 121 ون ڈے اور 84 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل نے کراچی میں جاری قائد اعظم ٹرافی کے میچ میں سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے سندھ کیخلاف سنچری مکمل کی۔انہوں نے اپنے 100ویں فرسٹ کلاس میچ میں 85 گیندوں پر سنچری مکمل کی اور اپنی ٹیم کو مستحکم پوزیشن پر پہنچا دیا۔ میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عمر اکمل نے کہا کہ ان کا کام پرفارم کرنا ہے، سلیکٹ کرنا یا نہ کرنا سلیکٹرز پر منحصرہے۔ عمر اکمل نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف سیریز میں کھیلنے کا موقع ملا تھا جس میں وہ بدقسمت رہے اور پرفارم نہ کرسکے لیکن آگے اگر موقع ملا تو بہتر پرفارم کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ اپنا نیچرل گیم کھیلیں، خوشی ہے کہ سیزن کی پہلی سنچری اسکور کی، کوشش یہی ہوتی ہے کہ جہاں بھی موقع ملے بہتر سے بہتر پرفارمنس دوں۔ایک سوال پر عمر اکمل نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستان ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔جب ایک صحافی نے عمر اکمل سے مکی آرتھر سے تعلقات پر سوال کیا تو وہ “نوکمنٹس” کہہ کر آٹھ گئے۔واضح رہے کہ گذشتہ ماہ سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں عمر اکمل کی 3 سال بعد قومی ٹیم میں واپسی ہوئی تھی تاہم وہ کھیلے گئے دونوں میچوں میں صفر پر آﺅٹ ہوئے تھے جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv