تازہ تر ین

‏قومی ٹیم آسٹریلیا میں اچھا پرفارم کرنے اور جیتنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے: اظہر علی

پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم میں صلاحیت موجود ہے کہ وہ آسٹریلیا میں پاکستان ٹیم اچھا پرفارم بھی کر سکتی ہے اور جیت بھی سکتی ہے۔پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کل سے برسبین میں شروع ہو گا۔ٹیسٹ سے قبل دونوں ٹیموں نے گابا میں ٹریننگ کی اور دونوں کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی کی۔آسٹریلیا میں اس وقت نسیم شاہ کا سب سے زیادہ تذکرہ ہو رہا ہے۔اظہر علی کی پریس کانفرنس میں بھی نسیم شاہ کے بارے میں سوالات کی بھرمار ہو ئی جس پر کپتان نے نسیم شاہ کے ٹیسٹ الیون میں شامل ہونے کی تصدیق کی۔نسیم شاہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے کم عمر ترین جب کہ مجموعی طور پر نویں کم عمر ترین کھلاڑی ہوں گے۔‏کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ کی ویڈیوز تو بہت دیکھی تھیں لیکن پہلی مرتبہ نسیم شاہ کو سینٹرل پنجاب کی طرف سے قذافی اسٹیڈیم میں نیٹ پر بولنگ کرتے ہوئے دیکھا، نسیم شاہ نے اپنی بولنگ سے سب کو متاثر کیا اور پھر قائداعظم ٹرافی میں نسیم شاہ میرے ساتھ سینٹرل پنجاب کی طرف سے چار پانچ میچز بھی کھیلا۔اظہر علی نے بتایا کہ نسیم شاہ میں اسپیڈ تو ہے ہی لیکن وہ مہارت اور ٹمپرامنٹ کے ساتھ بولنگ کرتا ہے اور سب سے بڑی بات یہ ہے کہ نسیم شاہ بہت جلد بیٹسمینوں کو جان جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ فٹ ہے اور امید ہے کہ اس کا انٹرنیشنل کرئیر بھی اچھا اور طویل ہو گا۔قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ تیز بولرز پیدا کیے ہیں لیکن چار پانچ برسوں سے فاسٹ بولرز نہیں آرہے تھے، اب نوجوان بولرز کی شکل میں بہت تیز بولرز آگے آرہے ہیں اور انہیں موقع بھی دیا جا رہا ہے۔‏کپتان اظہر علی نے کہا کہ ہوم ٹیم کو ہمیشہ ایڈوانٹیج ہوتا ہے لیکن آگے بڑھنے کے لیے اور منوانے کے لیے دوسرے ممالک میں آکر سیریز جیتنا بہت ضرور ی ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان ٹیم نے یہاں پہلے بھی اچھی کرکٹ کھیلی ہو ئی ہے، اچھا کھیل کر ہارے ہوئے ہیں، مختلف وقفوں میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا ہوا ہے



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv