تازہ تر ین

نواز شریف لندن میں بیٹے کے گھر پہنچ گئے

لاہور‘ لندن (نمائندگان خبریں) سابق وزیراعظم نوازشریف پارک لین فلیٹس پہنچ گئے ان کا علاج گھر پر ہوگا، شہباز شریف، ذاتی معالج ڈاااکٹر عدنان اور 2 ملازمین ان کے ہمراہ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف علاج کے لیے لندن روانہ ہوئے اور پارک لین فلیٹس پہنچ گئے، ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان اور 2 ملازمین ان کے ساتھ پارک لین فلیٹس پہنچے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کاعلاج ہسپتال نہیں لندن میں گھر پر ہوگا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا کہ اس وقت نواز شریف کا علاج کرانے کی ضرورت ہے اور ان کا علاج ہمارے لئے سب سے اہم ہے، نواز شریف کا علاج کہاں ہو گا اس کو خفیہ رکھنے کی اپیل کروں گا،میری والدہ کے علاج کو بھی سیاسی بنانے کی کوشش کی گئی۔میاں نواز شریف کا لندن ہارلے اسٹریٹ کلینک میں ابتدائی علاج ہو گا جہاں پر ان کے علاج کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔نواز شریف کے ہمراہ ان کے بھائی شہباز شریف، ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان و دیگر افراد بھی لندن پہنچے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد قطر ایئرویز کی ایئر ایمبولینس میں سوار ہو کر لاہور ایئر پورٹ کے حج ٹرمینل سے اپنے بھائی شہباز شریف، ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کے ہمراہ لندن پہنچگئے۔ان کے ایئر پورٹ پہنچنے سے قبل مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف، ترجمان مریم اورنگزیب، سیکریٹری احسن اقبال اور دیگر رہنما پہلے سے ہی ایئر پورٹ پر موجود تھے۔ سابق وزیراعظم کو گاڑی کے ذریعے جاتی امرا سے لاہور ایئر پورٹ کے حج ٹرمینل پہنچایا گیا، ایئر پورٹ پر کارکنان کی بڑی تعداد حج ٹرمینل کے باہر موجود تھی جنہوں نے نواز شریف کے حق میں نعرے بازی کی، نواز شریف کی گاڑی کے ساتھ کچھ کارکنان نے بھی حج ٹرمینل میں داخل ہونے کی کوشش کی جنہیں باہر نکال دیا گیا۔ایئرپورٹ پہنچنے کے بعد نواز شریف کے ایمیگریشن کا عمل مکمل کیا گیا جب کہ حج ٹرمینل میں ایئر ایمبولینس کے ڈاکٹر اور دیگر اسٹاف نے سابق وزیراعظم کا طبی معائنہ بھی کیا جس کے بعد نواز شریف کو ایمبولفٹ کے ذریعے طیارے میں منتقل کیا گیا اور کچھ دیر بعد ایئر ایمبولینس سابق وزیراعظم نواز شریف کو لیکر لندن کے لیے روانہ ہوگئی۔بیرون ملک روانگی سے قبل ڈاکٹرز نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا تفصیلی معائنہ کیا اور پلیٹ لیٹس کو مستحکم کرنے کے لئے ادوایات بھی دی گئیں جب کہ میڈیکل ٹیم نے نواز شریف کو سفر کے قابل قرار دیا۔سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف ضمانت کی مدت کے دوران پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے علاج کے لیے ایک مرتبہ بیرونِ ملک جانے کی اجازت ملنے کے بعدمنگل کو بیرونِ ملک علاج کے لیے روانہ ہوئے۔قبل ازیں مسلم لیگ (ن) کے قائد کو لے جانے کے لیے ایئر ایمبولینس 9 بجے کے قریب لاہور ایئر پورٹ پہنچی، ایئر ایمبولینس میں کل 5 افراد روانہ ہوئے جن میں نواز شریف، شہباز شریف، ڈاکٹر عدنان، عابد اللہ جان اور محمد عرفان شامل ہیں۔نواز شریف کے سفر کی تفصیلات بتاتے ہوئے ڈاکٹر عدنان نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا تھا کہ نواز شریف برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے لیے بذریعہ دوحہ قطر ایئرویز کی ایئر بس A-319-133LR / A7-MED کے ذریعے 10 بجے روانہ ہوں گے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ لاہور ایئرپورٹ سے روانہ ہونے والی ایئر ایمبولینس گرین ویچ مین ٹائم کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے (پاکستانی رات ساڑھے 11 بجے) ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچے گی۔نواز شریف کی بیرونِ ملک روانگی کے موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد جاتی عمرا پہنچی تھی۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف،شہباز شریف،ڈاکٹر عدنان،محمد عرفان،عابد اللہ جان کے پاسپورٹ امیگریشن حکام کے حوالے جبکہ نواز شریف کی میڈیکل فائل قطر ائیر ویز کے ڈاکٹرز کے حوالے کی گئی۔روانگی سے قبل ائیر ایمبولینس کے ڈاکٹرز نے نواز شریف کے تمام تر ضروری طبی ٹیسٹس کیے جس کے بعد پرواز کو اڑان بھرنے کی اجازت دی۔خیال رہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے بعد گزشتہ روز وزارت داخلہ نے ان کی بیرونِ ملک روانگی کے لیے گرین سگنل دیا تھا۔ محکمہ داخلہ سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں نواز شریف کو ایک مرتبہ کے لیے بیرونِ ملک جانے کی اجازت دی گئی جبکہ ان کا نام بدستور ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں موجود رہے گا، اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے تحت عبوری انتظامات کی حیثیت سے لیا گیا۔بیرونِ ملک روانگی سے متعلق بیان دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بتایا کہ محمد نوازشریف آج صبح 10 بجے لندن روانہ ہوں گے اور پارٹی صدر محمد شہباز شریف اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان ان کے ہمراہ ہوں گے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ نواز شریف کی منتقلی کے لیے منگوائی گئی ایمبولینس جدید ترین آلات اور طبی سہولیات سے آراستہ ہے اور اس میں آئی سی یو اور آپریشن تھیٹر بھی موجود ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سفر پر روانگی سے قبل ڈاکٹرز نے ان کا تفصیلی معائنہ کیا اور سفر کے دوران خطرات سے بچانے کے لیے اسٹیرائڈ کی ہائی ڈوز اور ادویات دی گئی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نے وہ تمام طبی احتیاط پیش نظر رکھی ہے جن کے ذریعے محمد نواز شریف کا لندن تک محفوظ سفر یقینی ہو سکے۔پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے قوم اور کارکنان سے نوازشریف کےلئے دعاو¿ں کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ قوم کی دعاو¿ں سے نوازشریف جلد روبصحت ہونگے، آپ کی دعائیں وہ اثر رکھتی ہیں جو کسی دوائی میں نہیں، نوازشریف صحت مند ہوکر واپس لوٹیںگے، گذشتہ روز اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے پاکستان کی دل سے خدمت اور عوام سے محبت کی ہے، آج انہیں آپکی دعاو¿ں کی ضرورت ہے آپکی دعاو¿ں سے وہ جلد روبصحت ہونگے، آپکی دعائیں وہ اثر رکھتی ہیں جو کسی دوائی میں نہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv