تازہ تر ین

مداح کیسے فنکاروں کی زندگی خوبصورت بناتے ہیں سنئے عائزہ اورماہرہ کی زبانی

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی دو مقبول اداکاراؤں ماہرہ خان اور عائزہ خان نے بتایا ہے کہ کس طرح ان کے پرستار انہیں آگے بڑھنے اور مزید کام کرنے کی طاقت دیتے ہیں۔فنکاروں کی شہرت اورمقبولیت میں جہاں ان کا کام اور محنت شامل ہوتی ہے وہیں انہیں مداحوں سے ملنے والی محبت کا بہت بڑا ہاتھ ہوتا ہے۔ ایک اداکار کامیاب اسی وقت ہوتا ہے جب اس کے چاہنے والے اسے دیکھنا چاہتے ہیں۔ یہ حقیقت ہے کہ سُپر اسٹار بغیر پرستاروں کے کچھ نہیں۔لیکن ایسا بہت کم دیکھنے میں آیا ہے کہ کسی فنکار نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے پرستاروں کے سر باندھا ہو اور انہیں اپنی کامیابی کی وجہ قرار دیا ہو۔  تاہم  ماہرہ خان اور عائزہ خان نے اپنی طاقت اپنے چاہنے والوں کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کس طرح ان کے مداح انہیں بے حد پیار دیتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں مزید کام کرنے کی ہمت ملتی ہے۔اداکارہ ماہرہ خان کا شمار پاکستان کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جن کے چاہنے والے دنیا بھر میں موجود ہیں جو انہیں بے حد پیار کرتے ہیں۔ حال ہی میں فیض فیسٹیول کے دوران ماہرہ خان اپنے مداحوں کی محبت بیان کرتے ہوئے رو پڑیں۔ماہرہ خان نے کہا آپ کے مداح جو آپ کو پیار کرتے ہیں لیکن آپ کی زندگی کے بارے میں نہیں جانتے، میں ان کی زندگی کے بارے میں نہیں جانتی، میں ان کے نام بھی نہیں جانتی لیکن میرے اور میرے مداحوں کے درمیان ایک خاص رشتہ ہے کہ وہ مجھے میرے سیاہ ترین لمحات (دکھ بھرے لمحات)  میں سے کھینچ کران لمحات سے باہر نکال لیتے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv