تازہ تر ین

نواز شریف کی بیرون ملک روانگی میں اہم پیشرفت

سابق وزیراعظم نواز شریف کی علاج کے لیے بیرون ملک روانگی میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔سابق وزیراعظم نواز شریف کو دو روز قبل سروسز اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تھا جہاں سے وہ اپنی رہائش گاہ جاتی امرا منتقل ہو گئے تھے، جاتی امرا میں نواز شریف کے علاج کے لیے طبی سہولیات سے آراستہ خصوصی کمرہ بھی تیار کیا گیا ہے۔نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے بھی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر کہا کہ میاں صاحب کی طبیعت پہلے سے زیادہ خراب ہے اور انہیں دنیا میں جہاں بھی ممکن ہو علاج کے لیے جانا چاہیے۔اب نواز شریف کے بیرون ملک جانے سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکلوانے کے لیے وزارت داخلہ کو درخواست جمع کرا دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے ک لیے درخواست شہباز شریف کی وزارت داخلہ میں جمع کرائی جس میں نواز شریف کی بیماری اور بیرون ملک علاج کا ذکر کیا گیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv