تازہ تر ین

محمد حفیظ کی جانب سے کروڑوں روپے کے اثاثے چھپانے کا انکشاف

لاہور(ویب ڈیسک): معروف کرکٹر اور سابق کپتان محمد حفیظ کے بھی 17 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اثاثہ جات سامنے آگئے، ایف بی آر نے اثاثے چھپانے پر کرکٹر محمد حفیظ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق معروف کرکٹر محمد حفیظ کے چھپائے گئے اثاثہ جات کے بارے میں معلومات ملنے ہر ایف بی آر نے محمد حفیظ کا گزشتہ پانچ سال کا آڈٹ شروع کر دیا ہے۔کرکٹر محمد حفیظ کا سال 2014 سے سال2018 تک کا آڈٹ کیا جا رہا ہے جبکہ ایف بی آر نے محمد حفیظ کی تمام بینکوں سے تفصیلات طلب کر لی ہیں اور ان کے اکاو¿نٹس میں جمع شدہ رقم میں بھی ان کے ظاہر کردہ رقم میں فرق ہے۔کرکٹر محمد حفیظ نے تقریبا 17 کروڑ روپے مالیت کے اثاثے ایف بی آر کو ظاہر نہیں کئے، ایف بی آر نے محمد حفیظ سے اثاثے چھپانے پر جواب طلب کر لیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv