تازہ تر ین
indian flag

آلودگی کے ذمہ دار پاکستان اور چین ہیں :بھارت کا نیا الزام

نئی دہلی(نیٹ نیوز)بھارتی جنتا پارٹی کے رہنما ونییت اگروال شاردا نے بھارت میں بڑھتی فضائی آلودگی کاذمہ دار پاکستان اور چین کو ٹھہرا دیا۔بی جے پی کے رہنما ونییت اگروال شاردا نے بھارتی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ جو زہریلی ہوا رہی ہے، زہریلی گیس آئی ہے، ہوسکتا ہے کہ کسی بغل کے ملک نے چھوڑی ہو جو ہم سے گھبرایا ہوا ہے، مجھے لگتا ہے کہ پاکستان اور چین ہم سے گھبرائے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو اِس معاملے میں سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے کہ پاکستان نے کوئی زہریلی گیس جاری کی ہے کیونکہ جب سے نریندر مودی نے دوبارہ اقتدار سنبھالا ہے تب سے پاکستان مایوس ہے اور بھارت سے خوفزدہ ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی رہنما نے دہلی کے وزیراعلی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ انہوں نے بھارت کے کسانوں اور صنعت کاروں کو زہریلی آلودگی کا الزام دیا ہے جبکہ ان کو الزام دینا درست نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کسان بھارت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، کسانوں اور صنعت کاروں کے بغیر ملک کو چلانا ناممکن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نریندر مودی ہر مسئلے کا حل نکال لیتے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ وہ اِس مسئلے کا حل ضرور نکال لیں گے۔ بھارتی دارالحکومت میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک پہنچ گئی ہے جبکہ نئی دہلی کے وزیراعلی اروِند کجریوال نے دھند کو گیس چیمبر کے مشابہ قرار دیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق گاڑیوں سے نکلنے والے دھویں میں کمی لانے کی غرض سے سڑک پر کاروں کی راشننگ کا نظام شروع کر دیا گیا ہے۔ لیکن مظاہرین نے کہاکہ مسئلے سے نمٹنے کے لیے درکار سیاسی عزم موجود نہیں ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv