تازہ تر ین

قومی بچت کی مختلف اسکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کردی گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت نے قومی بچت کی مختلف اسکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کردی۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے قومی بچت کی مختلف اسکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کی وجہ سیکنڈری مارکیٹ میں بانڈز پر منافع کی شرح میں کمی ہے جب کہ قومی بچت کی مختلف اسکیموں پر شرح منافع پر کمی کا اطلاق یکم نومبر سے ہوچکا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 2 اعشاریہ 33 فیصدکمی کے بعد 10 اعشاریہ 68 فیصد کی گئی جب کہ پنشن بہبود فنڈ پر شرح منافع کو 2 اعشاریہ 28 فیصد کمی کے بعد 12 اعشاریہ 48 فیصد کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 2 اعشاریہ 4 فیصد کمی کے بعد 10 اعشاریہ 92 فیصد کی گئی ہے اور اسپشل سیونگ سرٹیفکیٹ پر شرح منافع میں ایک اعشاریہ 70 فیصد کمی کے بعد 11 فیصد کردی گئی ہے جب کہ سیونگ اکاو¿نٹس پر شرح منافع کو 2 اعشاریہ 5 فیصد کمی کے بعد 8 اعشاریہ 20 فیصد کر دیا گیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv