تازہ تر ین

روسی صدر پیو ٹن نے یمن میں امن کے لئے قرآن پاک کی آیت مبارکہ کا حوالہ دے دیا

انقرہ (ویب ڈیسک) روس کے صدر لادیمئیر پیوٹن نے یمن میں امن کے لئے قرآن پاک کی آیت مبارکہ کا حوالہ دے دیا۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ غیر ملکی میڈیا کے مطابق انقرہ میں ترک صدر طیب اردگان اور ایران کے صدر حسن روحانی کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے روسی صدر پیوٹن نے سورہ آل عمران کی آیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے “اور اس کے فضل سے تم آپس میں بھائی بھائی بن گئے”۔انہوں نے اس آیت کا مکمل حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ” تم اللہ کے اس احسان کو یاد رکھو جو اس نے تم پر کیا۔تم ایک دوسرے کے دشمن تھے اور اس نے تمہارے دل جوڑ دیے اور اس کے فضل و کرم سے تم بھائی بھائی بن گئے۔جب کہ دوسری جانب روسی صدر ولادیمر پیوٹن نے شامی بحران کے حل میں ایران کے کردار کی تعریف کی ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے یہ بات ترکی کے صدر مقام انقرہ میں شام کے حوالے سے منعقدہ سراہ کانفرنس کے موقع پر ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کے دوران کہی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv