تازہ تر ین

فضل الرحمن کے دھر نے بارے لیگی رہنماﺅں میں اختلافات

اسلام آباد(محمد عاصم جیلانی )جمعےت علماءاسلام (ف) کی جانب سے اکتوبر مےں حکومت کے خاتمے کےلئے متوقع اسلام آباد لاک ڈاﺅن کے معاملے پر مسلم لیگ(ن) کے بعض سےنئر رہنماﺅں مےں اختلافات پائے جاتے ہیں ، ن لےگ کی سےنئر قےادت، جے ےو آئی کے دھرنے مےں شرکت کے فےصلے پر تذبذب کا شکار ہے اوردر پردہ کسی مذہبی جماعت کے متوقع اسلام آباد لاک ڈاﺅن مےں بطور” بی ٹےم“شرکت کرکے اپنی شناخت کو ختم کرنے سے تشبیہ دے رہے ہیں ، اختلاف کرنے والے رہنماﺅں کی جانب سے تےس ستمبر کو ہونے والے مسلم لےگ(ن) کے اجلاس میں بھی اس فےصلے کی مخالفت کی جا سکتی ہے۔مسلم لیگ (ن) کے قائدنواز شرےف کی ہداےت پر مسلم لےگ(ن) کے صدر شہباز شرےف نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات تو کر لی تاہم باقی قائدےن کو قائل کرنے کےلئے تےس ستمبر کا وقت مانگ لیا ۔ذرائع کے مطابق مسلم لےگ(ن) کی قےادت کو تاحال سےنئر رہنماﺅں کی طرف سے دھرنے مےں بھرپور شرکت کی ےقےن دہانی نہیں کرائی جا سکی اور پارٹی صدر میاں شہباز شرےف بھی سخت دباﺅ کا شکار ہے کیونکہ ایک طرف ان کے بھائی میاں نواز شرےف نے جے ےو آئی کا ساتھ دےنے کا اعلان کر رکھا ہے تو دوسری جانب بعض سےنئر رہنماءجے ےو آئی کے لاک ڈاﺅن مےں شرکت کرنے کے حامی نہیں ہیں اور ان کی جانب سے یہ کہا جا رہا ہے کہ اگر ایسا کیا گےا تو مسلم لےگ(ن) کی الگ شناخت پر اثر پڑے گا اور یہ تاثر ملے گا کہ شاہد مسلم لےگ(ن) ”بی ٹےم “ کے طور پر شریک ہو رہی ہے اسی تاثر کو لےکر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جے ےو آئی کے دھرنے مےں شرکت کرنے کے بجائے اخلاقی حماےت کرنے کا اعلان کیا ، بلاول بھٹو زرداری کو بھی پارٹی رہنماﺅں نے یہی مشورہ دیا تھا کہ اسلام آباد لاک ڈاﺅ ن مےں شرکت کرنا اپنی الگ شناخت پر اثر ڈالنے کے مترادف ہے اور اس سے ”بی ٹےم “ کا تاثر ملے گا جس پر پیپلز پارٹی نے اسلام آباد لاک ڈاﺅن مےں شرکت کرنے سے انکار کر دیا ۔ذرائع کے مطابق مسلم لےگ(ن) کے صدر میاں شہباز شرےف بھی نہیں چاہتے کہ وہ جے ےو آئی کے اسلام آباد لاک ڈاﺅن کا حصہ بنےں لیکن ان کے بھائی اس لاک ڈاﺅن کا حصہ بننے کےلئے ہداےت دے رہے ہیں اور مسلم لیگ(ن) کے بعض رہنماءبر ملا کہہ چکے ہیں اس معاملے پر اختلاف پایا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ مسلم لےگ(ن) نے اکتوبر مےں متوقع لاک ڈاﺅن سے قبل تےس ستمبر کو اجلاس بلایا ہے تاکہ اس مےں حتمی فےصلہ کیا جا سکے ، پارٹی رہنماﺅں کی جانب سے میاں شہباز شرےف کو مشورہ دےا جا رہا ہے کہ اگر اسلام آباد لاک ڈاﺅن مےں شرکت کرنا ناگزےر ہے تو پھر اس کی قےادت کرنے کے معاملے پر بھی اتفاق رائے پیدا کیا جائے اور صرف جے ےو آئی کو لیڈ کرنے کے بجائے مسلم لےگ (ن) کو بھی لاک ڈاﺅن کو لیڈ کرنے دیا جائے اور فےصلہ سازی کرنے مےں ن لےگ کی قیادت کو بھی اعتماد مےں لیا جائے اور ےکطرفہ فےصلوں پر عملدرآمد نہ کیا جائے اس ضمن مےں دونوں جماعتوں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جو تمام معاملات کو دےکھے ۔دوسری جانب امیر جمعےت علماءاسلام مولانا فضل الرحمان کی قےادت مےں آج ورکرز کنونشن منعقد ہو رہا ہے جس مےں کارکنان کی بڑی تعداد مےں شرکت کرنے کا دعوی کیا جا رہا ہے اور اس کنوونشن کے بعد 18ستمبر کو جے ےو آئی کے اجلاس مےں اسلام آباد لاک ڈاﺅن کی حتمی تارےخ کا فےصلہ کیا جائےگا جس کے بعد 19ستمبر کو جے ےو آئی کے تحت کشمیر مےں آزادی مارچ ہو گا جس کےلئے تےارےوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv