تازہ تر ین

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال جنگ زدہ علاقوں سے بری ہے: مشعال ملک

اسلام آباد:(ویب ڈسیک) کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں طبی سہولتوں کی عدم فراہمی دنیا کے تمام قوانین کی خلاف ورزی ہے، مقبوضہ وادی میں طبی سہولیات عالمی ادارے طاقت سے پہنچائیں۔تفصیلات کے مطابق کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ جنگ کی صورتحال میں بھی علاج اور خوراک پر پابندی نہیں ہوتی، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال جنگ زدہ علاقوں سے بری ہے۔مشعال ملک کا کہنا ہے کہ طبی سہولتوں کی عدم فراہمی دنیا کے تمام قوانین کی خلاف ورزی ہے، طبی سہولتوں کی فراہمی کے لیے عالمی تحریک کی ضرورت ہے۔ عالمی سطح پر بھی اس ظلم کو محسوس کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کی پابندیاں ایک سال تک رہ سکتی ہیں، یہ صدی کا سب سے بڑا ظلم ہے۔ مقبوضہ وادی میں طبی سہولیات عالمی ادارے طاقت سے پہنچائیں۔مشعال ملک کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے اداروں میں کشمیر کا معاملہ موجود ہے، بھارت پر عالمی دباو¿ اقوام متحدہ سے ہی ا?ئے گا۔ ایٹمی جنگ پوری دنیا کے لیے خطرناک ہوگی۔اس سے قبل مشعال ملک کا کہنا تھا کہ 6 ماہ سے شوہر سے بات نہیں ہوئی ہے، یاسین ملک کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے۔ یاسین ملک کی حالت دن بہ دن خراب ہو رہی ہے، پاکستانی کشمیر کی ا?زادی کے لیے بھرپور جدوجہد کریں۔مشعال ملک نے کہا تھا کہ سلامتی کونسل کا اجلاس بڑا بریک تھرو ہے، ہمیں اب اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلے کے حل پر فوکس کرنا ہے۔ پوری دنیا میں ہمارا پیغام اس وقت پہنچ رہا ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ لوگ کہتے ہیں ہندوستان بڑی مارکیٹ ہے اس لیے کوئی اسے کچھ نہیں کہے گا، میں اس بات سے اختلاف کرتی ہوں، ہمیشہ ایسا نہیں رہے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv