تازہ تر ین

کرفیو کا 44 واں روز، سرینگر میں بھارتی فوج کے بلٹ پروف بنکرز قائم،یورپی یونین کے اجلاس میں آج بحث ہو گی

سرینگر: (ویب ڈیسک) کشمیر میں بھارت کی فوجی دہشت گردی کا آج 44 واں روز ہے۔ مقبوضہ وادی دنیا کی سب سے بڑی جیل بن چکی ہے۔ سری نگر کے چوراہوں پر بھارتی فوج نے بلٹ پروف بنکرز بنا لیے۔ کشمیریوں کے لیے آواز اٹھانے والے عالمی اداروں کے خلاف بھارت کی سازشیں ناکام ہو گئیں، آج یورپی یونین کے اجلاس میں مسئلہ کشمیر پر بحث ہو گی۔کرفیو، لاک ڈاون، جگہ جگہ بھارتی فوجی تعینات، قابض بھارتی فورسز نے سری نگر کے جہانگیر چوک، بخشی سٹیڈیم، سبزی منڈی چوک میں بلٹ پروف بنکرز بھی قائم کر لئے۔مسلسل پابندیوں سے مقبوضہ وادی میں انسانی المیہ جنم لے چکا ہے، بچے بوڑھے اور بیمار کرب کی کیفیت میں ہیں، ایمنسٹی چیف کا کہنا ہے کشمیر سے متعلق اظہار تشویش پر خاموش کرانے کی بھارتی کوششیں ناکام ہوں گی، سیکریٹری جنرل ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ مودی حکومت نے ایمنسٹی کو کچلنے کی بدترین کوشش کی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv