محرم الحرام کا چاند نظر آگیا، یوم عاشور 10 ستمبر کو ہوگا

لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا، جس کے ساتھ ہی نئے اسلامی سال 1441 کا آغاز بھی ہوگیا۔کراچی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن کی صدارت میں ہوا، جس میں ملک کے مختلف حصوں سے چاند دکھنے کی شہادتیں موصول ہوئیں، جس کے بعد باقاعدہ اعلان کیا گیا۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق یکم محرم الحرام 1441 ہجری اتوار یکم ستمبر کو ہوگی جبکہ یوم عاشور (10 محرم) منگل 10 ستمبر کو ہوگا۔واضح رہے کہ حکومت سندھ نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کردی تھی۔تاہم اس پابندی کا اطلاق خواتین، 12 سال سے کم عمر بچوں، بزرگ شہریوں، صحافیوں اور باوردی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں سمیت ضروری خدمات فراہم کرنے والے ملازمین پر نہیں ہوگا۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا تھا کہ کرمنل پروسیجر کوڈ کی دفعہ 144 کے تحت یہ پابندی لگائی گئی۔اس کے علاوہ محرم الحرام کے جلوس، مجالس اور تعزیے کے علاوہ 5 افراد یا اس سے زائد کے ایک ساتھ اکٹھے ہونے پر پابندی لگائی گئی ہے، اس کے ساتھ ساتھ قابل اعتراض یا اشتعال انگیز وال چاکنگ، پوسٹرز، بینرز وغیرہ بھی لگانا ممنوع ہے۔علاوہ ازیں صوبائی حکومت نے یکم سے 10 محرم تک پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے باوردی اہلکاروں کے علاوہ صوبے میں ہر قسم کے اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد کردی تھی۔

بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید کشمیریوں کی لاشیں بے یارومددگار ،بد بو اٹھنے لگی

مظفرآباد(عبدالحکیم کشمیری سے)بھارت خوراک کی بندش ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے لگا،درجنوں افراد اور شیر خوار بچوں کا خوراک اور دودھ کی قلت کی وجہ سے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ،اہل جموں کشمیر تاریخ کی بدترین مشکلات کا شکار،طبی موت اور فورسز کی فائرنگ سے مرنے والوں کی بڑی تعداد کو دفنانا ایک المےے کی شکل اختیار کرچکا ہے۔ گھر وںمیں گل سڑی لاشوں کی بو،باہر نکلیں تو فورسز کی گولیاں،بھارتی مقبوضہ کشمیر وادی اور ملحقہ علاقوں میں لاک ڈاﺅن اور کرفیو کے چھبیسویں روز،طبی موت اور فورسز کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے درجنوں لوگوں کے کفن دفن کا معاملہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا۔کئی گھروں میں انسانی لاشوں کی بو کی وجہ سے مکینوں کی زندگی دوہرے عذاب سے دوچار ہے،گھروں میں لاشوں کی بدبو اور باہر نکلیں تو فورسز کی گولیوں کا نشانہ بنتے ہیں،5 اگست 2019 کو بھارت نے سری نگری اور ملحقہ علاقوں میں جو کرفیو لاگایا آج 31 اگست کو اُسے 26 روز ہو جائیں گے،ان 26 ایام میں طبی موت سے جاں بحق ہونے والوں کی الگ بڑی تعداد کو گھروں کے اندر قبریں بنا کر دفنایا گیا جبکہ کئی گھروں میں قبر کھودنے کے اوزار نہ ہونے کی وجہ سے میتوں سے بو آنا شروع ہو گئی ہے جس نے زندہ رہنے والوں کو ایک اور عذاب سے دوچار کر رکھا ہے۔سری نگر سے تعلق رکھنے والے مظفرآباد میں رہائش پذیر ایک شخص نے بتایا کہ اُس کے خاندان کے لوگ اُس پار رہائش پذیر ہیں مظفرآباد سے امریکہ اور امریکہ سے دہلی اور دہلی سے سری نگر سے مختصر وقت کیلئے جو رابطہ ہوا اُس کے مطابق اس وقت تک درجنوں مرنے والوں کو دفنانا زندگی کا مشکل ترین کام بن چکا ہے۔لوگ اپنے پیاروں کو گھروں کے صحن اور ڈرائنگ روم میں امانتاًد فنا رہے ہیں۔خوراک کی عدم دستیابی یا شدید قلت کی وجہ سے ماﺅں کے سینے خشک ہو چکے ہیں،جس کی وجہ سے شیر خوار بچوں کی ایک بڑی تعداد کے مرنے کی اطلاعات ہیں،کئی لوگوں کے گھروں سے جمع شدہ راشن ختم ہو چکا ہے،بھوک نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں،سینکڑوں لوگ آہستہ آہستہ موت کے منہ کی طرف جا رہے ہیں،خوف کی ناقابل بیان کیفیت نے سری نگر اور ملحقہ علاقوں کو اپنے حصار میں لے رکھا ہے،اس کے باوجود کئی علاقوں میں شدید مزاحمت جاری ہے،سری نگر سے آنے والے کچھ ویڈیو کلپس یہ ثابت کرتے ہیں کہ کشمیر کی نوجوان نسل بھارتی فوج کے جبر سے خوف زدہ نہیں،انتہائی دلیری سے بکتر بند گاڑیوں کے سامنے آ کر اُن پر پتھر پھینکنا،ڈنڈوں سے گاڑیوں پر حملہ آور ہونا اور گولیوں کی کھن گرج میں سینہ تان کر پتھروں اور ڈنڈوں سے مسلح دشمن پر حملہ آور ہونا معمول ہے،خوفناک صورتحال یہ ہے کہ بھارت خوراک کی بندش کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے جس سے ہزاروں لوگ زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں،کرفیو اور لاک ڈاﺅن کے چوتھے ہفتے میں اہل جموں کشمیر کا بھارتی مسلح افواج کے ساتھ ساتھ اب بھوک سے بھی مقابلہ ہے۔

کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھانے پر ارمیلا غدار قرار

نئی دلی: (ویب ڈیسک)نامور بالی ووڈ اداکارہ اوربھارتی سیاسی جماعت کانگریس کی رکن ارمیلا ماٹونڈ کر کو کشمیریوں کے حق میں ا?واز اٹھانے پر بھارتیوں نے غدار قرار دے دیا۔ھارت میں یہ روایت عام ہے کہ اگرکوئی اداکاریا اداکارہ پاکستان کی حمایت میں یا کشمیر میں ہونےوالے ظلم کے خلاف ا?واز اٹھاتا ہے تو اسے فوراً غدار قرادے دیاجاتا ہے جس کی کئی مثالیں موجود ہیں اور اب سچ بولنے پر اداکارہ ارمیلا ماٹونڈ کر بھارتیوں کے غصے کا شکار ہوئی ہیں۔نامور بھارتی اداکارہ اور سیاست دان ارمیلا ماٹونڈ کر نے دوروز قبل مقبوضہ کشمیر میں ہفتوں سے جاری کرفیو اورلاک ڈاو¿ن کے خلاف ا?واز اٹھاتے ہوئے مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایاتھا۔ جب کہ ا س سے قبل انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں بھی مودی سرکار کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت مقبوضہ جموں کشمیر میں سب کچھ اچھا ہے دکھانے کی بھرپور کوشش کررہی ہے، لیکن ا?رٹیکل 370 کی منسوخی کے ساتھ کشمیر کے بہتر مستقبل کی باتیں، مقامی افراد اور کشمیری قیادت پر تشدد کب ختم ہوگا؟ارمیلا کے اس ٹوئٹ نے بھارتی صارفین کو ا?گ بگولہ کردیا اور وہ حسب روایت اداکارہ پر چڑھ دوڑے۔ ویبھو نامی صارف نے ارمیلا کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں غدار قرار دیتے ہوئے کہا ارمیلا تمہیں شرم ا?نی چاہئیے۔ افسوس ہوتا ہے کہ تم جیسے لوگ ہمارے ملک میں موجود ہیں جو مقبولیت حاصل کرنے کے لیے کچھ بھی کہتے ہیں۔ میری بات یاد رکھنا یہ سب تمہارے ہی خلاف جائے گا اور لوگ تمہیں ووٹ نہیں دیں گے۔ایک اور صارف نے اپنا غصہ نکالتے ہوئے ارمیلا کو ناکام اداکارہ قرار دیا اور کہا کہ حکومت کے ہر اقدام میں اس کی حمایت کرو۔تاہم کچھ لوگوں نے ارمیلا کو سراہتے ہوئے کہا ایک غیر مسلم اداکارہ کشمیر کے معاملے پر جرات و بہادری دکھارہی ہے جب کہ مسلمان اداکار شاہ رخ خان اس وقت کہاں ہیں؟یاد رہے کہ ارمیلاعیدالاضحیٰ کے موقع پر کشمیر میں ہی موجود تھیں جہاں انہوں نے بھاری دل کے ساتھ کشمیریوں کو عید کی مبارک دیتے ہوئے دعا کی تھی کہ کشمیری جلد ہی اندھیرے اورتشدد بھرے ماحول سے باہر نکل ا?ئیں۔ جس پر ایک صارف نے انہیں ”ا?دھا پاکستانی“قرار دے دیاتھا۔

ایک ہفتے کے دوران سٹاک مارکیٹ میں 1677 پوائنٹس کی کمی

کراچی: (ویب ڈیسک) ایک ہفتے کے دوران سٹاک مارکیٹ میں 1677 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ ڈالر کے ریٹ 70 پیسے تک کم ہوگئے۔کارباری ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں حصص کے خریداروں کے مقابلے میں شیئرز فروخت کرنے والوں کا پلڑا بھاری رہا۔ پانچ روز میں مارکیٹ 1677 پوائنٹس کمی کے بعد 29 ہزار 672 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔ 100 انڈیکس 5 اعشاریہ 4 فیصد گراوٹ کا شکار رہا۔اس طرح سرمایا کاروں کے 258 ارب روپے ڈوب گئے، اس عرصہ میں بیرونی سرمایا کاروں نے 9 لاکھ 70 ہزار ڈالر مالیت کے شیئرز خریدے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق پاک بھارت کشیدگی، کمپنیوں کی نجکاری سے متعلق حکومتی فیصلے، ریکارڈ بجٹ خسارہ اور دیگر خبروں کے اثرات سٹاک مارکیٹ پر دیکھنے میں آئے۔دوسری جانب ایک ہفتے کے دوران انٹربینک میں ڈالر 66 پیسے کمی کے بعد 156 روپے 86 پیسے پر بند ہوا، دو ماہ کے دوران انٹربینک میں ڈالر 7 روپے 39 پیسے سستا ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی ایک ہفتے کے دوران 70 پیسے کمی کے بعد 157 روپے 20 پیسے میں فروخت ہوئی۔دو ماہ میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 6 روپے 80 پیسے سستا ہوا، ڈالر کے ریٹ کم ہونے سے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 700 ارب روپے سے زائد کمی کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت کی طرف سے یکم محرم کو تعطیل کا اعلان

پشاور: (ویب ڈیسک) حکومت خیبر پختونخوا نے اعلان کیا ہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کی طرف سے چاند دیکھنے کے اعلان کے بعد یکم محرم الحرام 1441 ہجری کو عام تعطیل ہوگی۔ اس امر کا اعلان حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کیا گیا۔ادھر حکومت بلوچستان نے دفعہ 144 کا نفاذ کرتے ہوئے کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی، پابندی کا اطلاق یکم محرم سے 10 محرم الحرام تک ہوگا۔ ڈبل سواری پر پابندی کے علاوہ ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش، پوسٹرز اور وال چاکنگ پر بندی عائد کی گئی ہے۔سرکاری اعلامیے کے مطابق ماتمی جلوسوں کی راستے اور امام بارگاہوں کے قریب کی دکانو ں اورمکانات کی انتظامیہ سے اجازت لئے بغیر کرایہ داری پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ ہرقسم کے نفرت انگیز مواد، کتابیں، میگزین اور کیسٹس کی فروخت پر بھی پابندی ہوگی۔ماتمی جلوس کے دوران ہر قسم کے بھکاریوں اور بھیک مانگنے پر بھی پابندی ہوگی۔ اس کے علاوہ شعلہ بیانی اور نفرت انگیز تقاریر کرنے والے 4 علماکی کوئٹہ میں داخلے پر بھی 10 دن تک پابندی ہوگی۔

کام کا دباؤ اور غیر سازگار ماحول، پی آئی اے کے پائلٹس مستعفی ہونے لگے

کراچی:(ویب ڈیسک) پاکستان ائیر لائن پائلٹس ایسوسی ایشن (پالپا) نے کہا ہے کہ پی ا?ئی اے کے کئی پائلٹس کام کے دباو¿ کے باعث مستعفی ہوچکے ہیں۔ ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ موجودہ غیر سازگار ماحول کے باعث پی ا?ئی اے کا ٹیلنٹ ضائع ہورہا ہے، رواں برس اب تک 8 پائلٹس مستعفی ہوچکے ہیں جبکہ کئی دیگر بھی اس ا?پشن پر غور کررہے ہیں جس کی وجہ ناقص پالیسیاں اور ائیرلائن کی فلائٹس شیڈول کا غیر منصفانہ ہونا ہے۔مستعفی ہونے والے پائلٹس کا کہنا تھا کہ کام کی زیادتی کی وجہ سے انہیں دباو¿ میں کام کرنا پڑرہا تھا یا پھر انہیں سنگین نتائج بھگتنا پڑسکتے تھے۔پالپا کے صدر رضوان گوندل نے پائلٹس کو درپیش مسائل کے حوالے سے سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل کو خط بھی لکھا تھا جس میں انہیں مسائل سے ا?گاہ کیا گیا تھا۔انہوں نے خط میں لکھا کہ پی ا?ئی اے نے حال ہی میں فلائٹ ڈیوٹی ٹائم لمیٹیشن (ایف ڈی ٹی ایل) میں تبدیلیاں کی تھیں جس کی وجہ سے پائلٹس کو شدید دباو¿ میں کام کرنا پڑرہا ہے۔انہوں نے لکھا کہ یہ اضافی فلائٹس پالپا اور پی ا?ئی اے میں 2011-2013 میں کئے جانے والے معاہدے کی خلاف ورزی ہے اور اس نئی صورتحال میں پائلٹس کے ا?رام کیلئے مختص کردہ وقت انہیں نہیں دیا جارہا ہے جب کہ فلائٹس سے پہلے اور فلائٹس کے بعد پائلٹس کیلئے ا?رام کے دورانیے کی وضاحت ان کے روسٹر میں بھی نہیں کئی گئی ہے۔