تازہ تر ین

چین میں روبوٹکس کا عالمی میلہ جاری

بیجنگ(ویب ڈیسک) چین میں جدید ترین اور حیرت انگیز روبوٹس کی نمائش جاری ہے جس میں دنیا بھر سے حیرت انگیز روبوٹس پیش کیے گئے ہیں۔

اس موقع پر روبوٹ اور مصنوعی ذہانت کے کئی موضوعات پرایک کانفرنس بھی منعقد کی گئی ہے جس میں دنیا بھر کے بہترین دماغ اپنی تحقیقات پیش کررہے ہیں۔

مجموعی طور پر 22 ممالک کے 4500 ماہرین نے اس نمائش میں اپنی اپنی تخلیقات پیش کی ہیں۔ ان میں تیرنے، اڑنے، دوڑنے، چلنے، گھریلو امور انجام دینے والے اور دیگر تفریحی روبوٹ بھی موجود ہیں۔

مجموعی طور پر 700 سے زائد ایسے روبوٹ پیش کیے گئے ہیں جن میں سے بعض کو صنعتوں اور کارخانوں میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس طرح 21 مختلف صنعتی کاموں کےلیے مخصوص روبوٹس یہاں رکھے گئے ہیں۔

ان میں جرمن کمپنی فیسٹو کا بنایا ہوا ایک پرندہ روبوٹ بھی رکھا گیا ہے جس نے گزشتہ کئی برس سے دنیا میں اپنی پرواز کی دھوم مچارکھی ہے۔ یہ روبوٹ ہوبہو پرندے کی طرح اپنے پر پھڑپھڑاتا ہے اور اسے کئی کاموں کےلیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ایک اور دلچسپ گری بینڈ ہے جو ایک ایسا روبوٹ ہے جو پیانو بجاتا ہے اور مشہور دھنیں چھیڑ کر لوگوں کو مبہوت کرسکتا ہے۔اس نمائش میں تیرنے اور چوپائے کی طرح چلنے والے روبوٹس بھی رکھے گئے ہیں جن میں بوسٹن ڈائنامِکس کے مشہور چوپائے روبوٹس بھی شامل ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv