تازہ تر ین

بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی جانب سے پاکستان کے خلاف ایٹمی جنگ کے مشورے پر اقوامِ متحدہ کا ردِ عمل آگیا

جنیوا (ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی جانب سے پاکستان کے خلاف ایٹمی جنگ کے مشورے پر اقوامِ متحدہ کا ردِ عمل آگیاہے۔ اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے پریس بریفنگ کے دوران پریانکا چوپڑا سے متعلق کیے جانے والے سوال کے جواب میں کہا کہ یونیسف کے تمام خیرسگالی سفیر اپنے ذاتی خیالات کے اظہار کا حق رکھتے ہیں۔اقوامِ متحدہ نے اداکارہ کے خلاف کارروائی سے انکار کر دیا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا سفیروں کے ذاتی خیالات یا اقدامات سے یونیسیف کے خیالات کی عکاسی نہیں ہوتی۔ تاہم جب وہ یونیسف کی طرف سے بات کرتے ہیں تو ہم ان سے یونیسف کی غیرجانبدارانہ پالیسی پر عمل درآمد کرنے کی توقع کرتے ہیں۔ خیر سگالی سفیروں کے کردار کے بارے میں ترجمان نے کہا یونیسیف کے خیرسگالی سفیر نمایاں افراد ہیں جو بچوں کے حقوق کو فروغ دینے کے لیے اپنی شہرت کو استعمال کرتے ہوئے رضاکارانہ طور پراپنا وقت دینے کے لیے راضی ہوتے ہیں۔یاد رہے کہ بھارتی اداکارہ پریانکا نے بھارتی وزیردفاع کی جانب سے پاکستان کو دی جانے والی جوہری حملے کیدھمکی کی تائید کی تھی۔ اس کے بعد وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے پرینکا چوپڑا کے خلاف یونیسیف کو خط بھی لکھا تھا اور انہوں نے کہا تھا کہ بھارتیاداکارہ کا بطور امن کی سفیر اور رویہ خود امن کے خلاف ہے۔ خط میں کہا گیا تھا کہ یونیسیف نے بھارتی اداکارہ پر یانکا چوپڑا کو امن کا سفیر مقرر کر رکھا ہے۔مودی کے کشمیریوں کی نسل کشی کے منصوبے نے مقبوضہ وادی میں میں بحرانی کیفیت پیدا کی۔ بھارتی حکومت آسام میں چالیس لاکھ مسلمانوں کو شہریت دینے سے بھی انکاری ہے۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ قابض بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گن استعمال کر رہی ہے۔ بھارتی قابض افواج کی جانب سے خواتین کی بے حرمتی کا سلسلہ بھی تیز ہو چکا ہے۔بھارتی اداکارہ پریانکا نے بھارتی وزیردفاع کی پاکستان کو جوہری حملے کیدھمکی بھی تائید کی۔نام نہاد امن سفیر کا جوہری جنگ کی تائید کرنا اقوام متحدہ کے دیے گئے اعزاز کے خلاف ہے۔بھارتی اداکارہ خود اقوام متحدہ کی ساکھ کونقصان پہنچانے کی موجب ہے۔شیریں مزاری کی جانب سے لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا گیا کہ جنگی جنون میں مبتلا اس خاتون کو امن سفیر کے منصب سے معزول کیا جائے، پرینکاچوپڑا کمزور نہ کیا گیا تو یہ منصب جگ ہنسائی کا نشانہ بن جائے گا، التماس ہے کہ بھارتی اداکارہ سے یہ منصب فوری واپس لیا جائے۔ لیکن اقوامِ متحدہ نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv