تازہ تر ین

قادیانی پیسے سے شو کر انے والا عطاءالحق فراڈیا کبھی صحافی بن جا تا ہے کرکٹ عہدیدارفنکار کہتے ہیں کہ ہمیں معلوم نہ تھا کہ عطاءالحق قادیانی ہے جبکہ انہیں علم تھا:امداد حسین،مسلمان فنکار قادیانیوں کے شو میں شرکت کرنے پر اللہ سے توبہ کریں:پیر اختر رسول،فنکاروں کو فراڈشوز میں حصہ نہیں لینا چاہیے‘ قوم کو متحد ہونے کی ضرورت ہے: عینی طاہر، بھارت کشمیر میں ظلم کے پہاڑ تو ڑ رہا ہے: الطاف حسین وانی کی نیوز ایٹ7 میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لندن سے نمائندہ چینل فائیوامداد حسین نے بتایا کہ قادیانی پیسوں سے ایوارڈ شو عطاالحق نامی شخص کراتا ہے جو بو بی ڈرائیور کے نام سے بھی جانا جاتا ہے یہ ایک فراڈیا ہے کبھی صحافی بن جاتا ہے کبھی کرکٹ عہدیدار بن جاتا ہے اصل میں یہ قادیانی ہے جب قادیانیوں نے اسے دیکھا تو اسے سپورٹ کرنا شروع کر دیا۔ چینل فائیو کے پروگرام نیوز ایٹ سیون میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہعاطف نامی شخص کے ذریعے شو منعقد کرایا گیا جوپاکستانی فنکاروں کو لایا۔اس شخص نے ڈیم فنڈ کے نام پر پیسہ اکٹھا کیا۔عابدہ پروین اور راحت فتح علی خان کے نام پر ٹکٹیں بھی بیچیں۔پاکستانی فنکار کہتے ہیں انہیں نہیں معلوم تھا عطاءالحق قادیانی تھا لیکن میری معلومات کے مطابق فنکاروں کے علم میں سب کچھ تھا۔ عطا الحق نے فنکاررفاقت علی خان کو بھی پرفارمنس کے عوض پیسے دلوانے کا وعدہ کیا تھا۔مذہبی سکالر پیر اختر رسول نے بتایا کہ قادیانی غیر مسلم اور کافر ہیں اسلام اس بات کی اجازت نہیں دیتا کوئی ان سے رشتہ قائم کرے جو نبی کریم کا غدار ہے وہ اسلام کا غدار ہے۔بیرون ملک جو شو ہوا بہت غلط ہوا۔آخرت میں حضور پاک کی شفاعت کی طلب ہے تو مسلمان قادیانیوں سے دور رہیں۔فنکار ایوارڈ شو میں شریک ہونے پر توبہ تائب کریں۔اینکر پرسن امیر عباس نے کہا کہ ایونٹ پر بہت تٓقید کی گئی سب نے اس کو برا بھلا کہا لیکن اس کے باوجود یہ شو چل رہا ہے۔ اداکارہ عینی طاہر نے کہا کہ فراڈ کے نام پر ایسے شو اچھا کام نہیں۔میرے خیال میں فنکاروں کو ایسے شوز میں شریک نہیں ہونا چاہئے تھا ہمیں متحد ہونے کی ضرورت ہے۔حریت لیڈر الطاف حسین وانی نے کہا کہ گزشتہ کئی روز سے بھارت کشمیر میں ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے کرفیو نافذ کر کے نقل و حمل پر پابندی سے کشمیری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے انسانی حقوق کی تنظیمیں نوٹس لیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv