تازہ تر ین

عدالت نے ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں والدین کی بیٹوں کو معاف کرنے کی درخواست مسترد کردی

ملتان(ویب ڈیسک) عدالت نے ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں والدین کی بیٹوں کو معاف کرنے کی درخواست مسترد کردی۔عدالت میں قندیل کے والدین نے مقدمے میں نامزد اپنے دونوں بیٹوں کو معاف کرنے سے متعلق بیان حلفی جمع کروایا تھا۔قندیل بلوچ کے والد نے گزشتہ روز ملتان کی ماڈل عدالت میں جمع کرائے گئے بیان حلفی میں کہا تھا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کے قتل میں نامزد بیٹوں وسیم اور اسلم کو اللہ کے واسطے معاف کر دیا۔عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ غیرت کے نام پر قتل کا فیصلہ تمام گواہوں کی شہادتیں قلم بند ہونے کے بعد کیا جائے گا۔قندیل بلوچ کو ان کے بھائی محمد وسیم نے 15 جولائی 2016 کو ملتان میں قتل کر دیا تھا۔قندیل بلوچ کے والد محمد عظیم بلوچ نے اس وقت اپنی بیٹی کے قتل کا مقدمہ اپنے بیٹے محمد وسیم اوراس کے ساتھیوں حق نواز، محمد ظفر اور ان کے ڈرائیور عبدالباسط کے خلاف درج کروایا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv