تازہ تر ین

بیگم صفدر اعوان اور ان کے والد مودی کو اپنے گھر بلواتے ،کشمیراور کلبھوشن کا نام کسی فورم پر نہیں لیا۔صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان

لاہور(ویب ڈیسک)مسئلہ کشمیر اور پانچ اگست کو مودی یلغار کی گئی اس کے خلاف مشترکہ قرارداد اتفاق رائے سے منظور ہوئی ،کشمیری عوام کو کوئی حق لینے سے روک نہیں سکتی بھارتی آئین سے چھیڑ چھاڑ سے مودی حق رائے دہی نہیں چھین سکتے ،کشمیریوں کا حق اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق ملے گا،عمران خان نے مسئلہ کشمیر کے معاملے پر ایک سال میں تاریخی کردار ادا کیا،جو سفارتی مہم و جدوجہدکی اس کی بھی کوئی نظیر نہیں ملتی،سلامتی کونسل کی تاریخ میں پہلی بار کشمیر کے مسئلہ پر بات ہوئی اور بھارت کو کہاگیاکہ سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کرنے پر زور دیاگیا ،مودی ہٹلر کے کردار کو عمران خان نے دنیا کے سامنے اٹھایا،ن لیگ پروپیگنڈہ کررہی ہے بہانہ کشمیر میں جلسہ رکھا تھا کشمیر الیکشن سے پہلے نوازشریف جلسہ کرنے گئے انتخابی جلسہ کے بجائے پاک فوج اور بھارت کی حق میں توریر کرلے آ گئے ،بیگم صفدر اعوان نے جلسہ کرنا تھا تو وہی باتیں کرنا تھی جو ان کے والد کرتے رہے،خبط اعلی جیسی کرپشن اور بددیانتی عثمان بزدار کے دور میں نظر نہیں آئی گی ،جاتی امراءمیں ساٹھ کروڑ سے دیوار بنائی ستاون لاکھ وزیر اعلی ہاﺅس کا خرچہ تھا ،شہبازشریف کی تمام بیگمات کو ایوان وزیر اعلی ڈکلئیر کروایاگیا،پنجاب میں پہلی بار سات لاکھ بیس ہزار کا ہیلتھ کارڈ لایاگیا نام نہاد،فضل الرحمن پچھتر دفعہ اے پی سی بلا چکے ہیں ان کے دماغ پراسی لاکھ کی چربی لسی پی کر جم گئی ہے ،رانا مشہود کچھ عرصہ بعد نیب کی کسٹڈی میں ہوں گے ،کشمیر کی جدوجہد چھ ماہ کی نہیں ہے کشمیری عوام پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی اور ریپ ہوئے اور مودی غیر قانونی طورپر پاکستان آیا ،بیگم صفدر اعوان اور ان کے والد مودی کو اپنے گھر بلواتے ،کشمیر کا نام کسی فورم پر نہیں لیا کلبھوشن کا نام کسی نے نہیں لیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv