تازہ تر ین

بل گیٹس کا وزیراعظم عمران خان کو خط،خیبرپختونخوا میں پولیو کیسز بڑھنے پر اجلاس طلب کرنے پر شکریہ ادا کیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے وزیراعظم عمران خان کو خط تحریر ہے جس میں خیبرپختونخوا میں پولیو کیسز کے بڑھنے پر اجلاس طلب کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ہے ،بل گیٹس نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں پولیو کیسز کے بڑھنے پر اجلاس طلب کرنے پروزیراعظم کا مشکورہوں،ان کا کہنا ہے کہ پولیو کو ختم کرنے کےلئے والدین کے ذہنوں سے شکوک نکالنا ضروری ہیں ، حفاظتی ٹیکہ جات ای پی آئی پروگرام پر حکومت کی خصوصی توجہ درکار ہے۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ بل اینڈملینڈاگیٹس فاﺅنڈیشن کے پاکستان سے اشتراک کافروغ دیکھ رہاہوں،ثانیہ نشترکیساتھ تخفیف غربت سے متعلق جون میں ملاقات ہوئی،پاکستان میں تخفیف غربت سے متعلق طویل المدتی کام کرناچاہتے ہیں،احساس پروگرام کیلئے ڈیلیوری یونٹ قائم کرناچاہتے ہیں،بل گیٹس نے پاکستان میں پولیوکیسزبڑھنے پراظہارتشویش کرتے ہوئے کہاہے کہ خطرناک پولیووائرس پاکستان بھرمیں پھیل رہاہے، خیبرپختونخوامیں پولیوکیسزوائرس پھیلنے کاثبوت ہے ،بل گیٹس نے کہا کہ پاکستان کی صورتحال انسدادپولیو کی کوششوں کیلئے خطرہ ہے،انسدادپولیو کیلئے پاکستان سے تعاون جاری رہے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv