تازہ تر ین

پاکستانی یوٹیوبر عرفان جونیجو کشمیر پر ویڈیو کیوں نہیں بنانا چاہتے؟

(ویب ڈیسک)کئی لوگوں کی فرمائش کے باوجود پاکستانی یوٹیوبر عرفان جونیجو کشمیر پر کوئی ویڈیو نہیں بنانا چاہتے جس کی وجہ سے انھیں سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہے اور یوٹیوب پر ان کے سبسکرئبرز بھی کم ہورہے ہیں۔یوٹیوب پر سات لکھ سے زیادہ سبسکرئبرز والے عرفان جونیجو کشمیر سے متعلق اپنے ایک بیان کے بعد سے ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنے ہوئے ہیں۔ اس پیغام میں انھوں نے کہا تھا کہ وہ کشمیر کے مسئلہ پر کوئی ویڈیو نہیں بنائیں گے۔لیکن عرفان جونیجو نے ایسا کیا کہا کہ ٹوئٹر پر ان کے خلاف ایک مہم شروع ہوگئی جس کے بعد سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ ان کا یوٹیوب چینل انسبسکرائب کر رہے ہیں اور انھیں فالو کرنا ترک رہے ہیں؟سنیچر کو عرفان جونیجو نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ لوگوں کی گزارشات کے باوجود وہ کشمیر پر کوئی ویڈیو نہیں بنائیں گے۔ ’اس کی وجہ یہ نہیں کہ میں ظلم کرنے والوں کا حامی ہوں یا مجھے ڈر ہے کہ میرے انڈین فالوور کم ہو جائیں گے۔‘تمہانھوں نے مزید کہا ’اس کی وجہ یہ ہے کہ میں نے تب کوئی ویڈیو نہیں بنائی تھی جب کوئٹہ میں ہزارہ برادری لاشوں کے ساتھ مظاہرہ کر رہی تھی۔‘یوٹیوبر عرفان جونیجو کے مطابق اگر وہ کسی چیز پر ویڈیو نہیں بناتے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ اس کے حامی نہیں۔ٹوئٹر پر شیئر کردہ سکرین شاس کے مطابق اب تک تین ہزار سے زیادہ لوگ یوٹیوب پر عرفان جونیجو کو ان فالو کر چکے ہیں۔
سوشل میڈیا: ’ہر چیز کا جواب دینا ضروری نہیں‘’ویڈیو بنا کر تین، چار سو ڈالر کما سکتا تھا‘عرفان جونیجو نے یوٹیوب پر اپنی ایک نئی ویڈیو بھی اپ لوڈ کی ہے جس میں انھوں نے بتایا کہ لوگ ان سے زبردستی کشمیر کی صورتحال پر ویڈیو بنوانا چاہتے ہیں اور ان کے ایسا نہ کرنے پر انھیں تنگ کر رہے ہیں۔ان کے مطابق وہ آسانی سے ’کشمیر پر ویڈیو بنا کر تین، چار سو ڈالر کما سکتے تھے‘ لیکن انھوں نے ایسا اس لیے نہیں کیا۔
Irfan Junejo کی یو ٹیوب پر پوسٹ کا خاتمہ تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیںIrfan Junejo کی یو ٹیوب پر پوسٹ سے آگے جائیںان کا کہنا تھا کہ وہ کسی بھی سیاسی یا مذہبی مسئلے پر ویڈیو بنانے سے گریز کرنا چاہتے ہیں۔ ’میں نے ماضی میں یہ غلطی کی ہے اور اس سے ایک شخص کی رائے بھی تبدیل نہیں ہوتی۔‘عرفان جونیجو نے بتایا کہ انھیں سوشل میڈیا پر دھمکیاں مل رہی ہیں کہ ’ویڈیو بناو¿ ورنہ تمھیں کینسل کر دیں گے۔‘انھوں نے مزید کہا کہ ان پر یہ دباو¿ عام لوگوں یا ان کے چاہنے والے نہیں بلکہ سوشل میڈیا پر اثرورسوخ رکھنے والی شخصیات ڈال رہی ہیں۔ایک طرف سوشل میڈیا پر لوگوں کی بڑی تعداد عرفان جونیجو کے اس فیصلے پر تنقید کر رہی ہے تو دوسری طرف کچھ صارفین ان کے لیے نرم گوشہ رکھتے ہیں۔میمون انور نامی اکاو¿نٹ نے ٹوئٹر پر عرفان کا یوٹیوب ینل انسبسکرائب کرنے کی تصویر لگاتے ہوئے لکھا: ’یہ معاملہ صحیح یا غلط کا نہیں بلکہ پاکستان اور کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کا ہے۔‘شہزاد شیخ نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’عرفان جونیجو دیکھنے میں اچھے انسان لگتے ہیں۔ کوئی ان سے نفرت کیسے کر سکتا ہے۔ وہ اپنے کام کی مدد سے اوپر پہنچے۔‘کئی لوگوں کی فرمائش کے باوجود پاکستانی یوٹیوبر عرفان جونیجو کشمیر پر کوئی ویڈیو نہیں بنانا چاہتے جس کی وجہ سے انھیں سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہے اور یوٹیوب پر ان کے سبسکرئبرز بھی کم ہورہے ہیں۔
یوٹیوب پر سات لکھ سے زیادہ سبسکرئبرز والے عرفان جونیجو کشمیر سے متعلق اپنے ایک بیان کے بعد سے ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنے ہوئے ہیں۔ اس پیغام میں انھوں نے کہا تھا کہ وہ کشمیر کے مسئلہ پر کوئی ویڈیو نہیں بنائیں گے۔
لیکن عرفان جونیجو نے ایسا کیا کہا کہ ٹوئٹر پر ان کے خلاف ایک مہم شروع ہوگئی جس کے بعد سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ ان کا یوٹیوب چینل انسبسکرائب کر رہے ہیں اور انھیں فالو کرنا ترک رہے ہیں؟
سنیچر کو عرفان جونیجو نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ لوگوں کی گزارشات کے باوجود وہ کشمیر پر کوئی ویڈیو نہیں بنائیں گے۔ ’اس کی وجہ یہ نہیں کہ میں ظلم کرنے والوں کا حامی ہوں یا مجھے ڈر ہے کہ میرے انڈین فالوور کم ہو جائیں گے۔‘
انھوں نے مزید کہا ’اس کی وجہ یہ ہے کہ میں نے تب کوئی ویڈیو نہیں بنائی تھی جب کوئٹہ میں ہزارہ برادری لاشوں کے ساتھ مظاہرہ کر رہی تھی۔‘
یوٹیوبر عرفان جونیجو کے مطابق اگر وہ کسی چیز پر ویڈیو نہیں بناتے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ اس کے حامی نہیں۔
ٹوئٹر پر شیئر کردہ سکرین شاٹس کے مطابق اب تک تین ہزار سے زیادہ لوگ یوٹیوب پر عرفان جونیجو کو ان فالو کر چکے ہیں۔
سوشل میڈیا: ’ہر چیز کا جواب دینا ضروری نہیں‘
’ویڈیو بنا کر تین، چار سو ڈالر کما سکتا تھا‘عرفان جونیجو نے یوٹیوب پر اپنی ایک نئی ویڈیو بھی اپ لوڈ کی ہے جس میں انھوں نے بتایا کہ لوگ ان سے زبردستی کشمیر کی صورتحال پر ویڈیو بنوانا چاہتے ہیں اور ان کے ایسا نہ کرنے پر انھیں تنگ کر رہے ہیں۔
ان کے مطابق وہ آسانی سے ’کشمیر پر ویڈیو بنا کر تین، چار سو ڈالر کما سکتے تھے‘ لیکن انھوں نے ایسا اس لیے نہیں کیا۔
Irfan Junejo کی یو ٹیوب پر پوسٹ کا خاتمہ
تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں
Irfan Junejo کی یو ٹیوب پر پوسٹ سے آگے جائیں
ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی بھی سیاسی یا مذہبی مسئلے پر ویڈیو بنانے سے گریز کرنا چاہتے ہیں۔ ’میں نے ماضی میں یہ غلطی کی ہے اور اس سے ایک شخص کی رائے بھی تبدیل نہیں ہوتی۔‘
عرفان جونیجو نے بتایا کہ انھیں سوشل میڈیا پر دھمکیاں مل رہی ہیں کہ ’ویڈیو بناو¿ ورنہ تمھیں کینسل کر دیں گے۔‘انھوں نے مزید کہا کہ ان پر یہ دباو¿ عام لوگوں یا ان کے چاہنے والے نہیں بلکہ سوشل میڈیا پر اثرورسوخ رکھنے والی شخصیات ڈال رہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر لوگ کیا کہہ رہے ہیں؟
ایک طرف سوشل میڈیا پر لوگوں کی بڑی تعداد عرفان جونیجو کے اس فیصلے پر تنقید کر رہی ہے تو دوسری طرف کچھ صارفین ان کے لیے نرم گوشہ رکھتے ہیں۔میمون انور نامی اکاو¿نٹ نے ٹوئٹر پر عرفان کا یوٹیوب چینل انسبسکرائب کرنے کی تصویر لگاتے ہوئے لکھا: ’یہ معاملہ صحیح یا غلط کا نہیں بلکہ پاکستان اور کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کا ہے۔‘شہزاد شیخ نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’عرفان جونیجو دیکھنے میں اچھے انسان لگتے ہیں۔ کوئی ان سے نفرت کیسے کر سکتا ہے۔ وہ اپنے کام کی مدد سے اوپر پہنچے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv