تازہ تر ین

پارکوتیل چوری سے ڈی ایس پی کے لیے قیمتی گاڑی فی انسپکٹر 5لا کھ عیدی 20کروڑ منتھلی منتخب نمائندوں کے بھی ملوث ہونے کا انکشاف

کوٹ چھٹہ (نامہ نگار) پارکو پائپ لائن سے تیل چوری سکینڈل، تیل چوروں کے خلاف ”خبریں“ میں خبر شائع ہوتے ہی تیل چوری مافیا میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ پارکو پائپ لائن چوری کا سرغنہ شریف لُنڈ ڈیرہ غازی خان سے راجن پور کے تیل چوروں کا کوٹ چھٹہ کے ایک مقامی زمیندار کے ڈیرے پر اجلاس کیا گیا جس میں ذرائع کے مطابق درجنوں تیل چوروں سمیت پنجاب پولیس کا ایک ڈی ایس پی اور 6انسپکٹرز بھی شامل تھے۔ بکرے کی سجی اور مٹن سے دعوت دی گئی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اجلاس میں ڈی ایس پی کو ایک عدد کرولا گاڑی دی گئی ، تیل چوروں نے آپس میں بھاری رقم اکٹھی کرکے 6انسپکٹرز کو فی انسپکٹر 5لاکھ روپے ”عیدی“ دی گئی ذرائع نے بتایا تیل چوروں میں شریف لُنڈ، ایاز پٹھان، ابراہیم، مظہر عباس، مختار پتافی، حنیف کھوسہ، محمد علی دستی، سجاد حسین، ذوالفقار علی، زمان چنڑ، عدنان ارائیں، لیاقت گوپانگ، اعجاز جعفری اور قادر شامل تھے۔ پارکو پائپ تیل چوری مافیا نے پولیس سے ماہانہ 20کروڑ طے ہوا ہے اجلاس میں ڈی ایس پی اور 6عدد انسپکٹروں نے ہر قسم کا تحفظ دینے کی یقین دہانی کرائی اور تیل چور مافیا کو پولیس نے یہ صاف کہا کہ پارکوں آفیسران اور اہلکاروں کو خود راضی کرو گے یاد رہے کہ مذکورہ تیل چور مافیا کے خلاف سابق آر پی او ڈیرہ شیخ عمر نے سخت کارروائیاں شروع کررکھی تھی اور آر پی او شیخ عمر پولیس پر ایک مبنی ٹیم تشکیل دے رکھی تھی کوٹ چھٹہ میں شریف لُنڈ سمیت 27 تیل چوروں کے خلاف جو مقدمہ درج ہوا تھا اس کی خود تفتیش کی نگرانی کررہے تھے۔ تیل چور مافیا نے اکٹھے ہوکر ذرائع کے مطابق 50کروڑ اکٹھا کیا ڈیرہ غازی خان کے ایک بااثر سیاسی پارٹی کو 30کروڑ اور ڈیرہ غازی خان کے ایم پی اے اور ایم این اے کو 5,5 کروڑ اس لئے دیئے گئے کہ آر پی او شیخ عمر کو ڈیرہ غازی خان سے تبدیل کیا جائے 2ماہ قبل آر پی او شیخ عمر تبدیل ہوگئے یاد رہے کہ آر پی او شیخ عمر کے خوف سے انچارج سی آئی اے سٹاف جام پور جو کوٹ چھٹہ تھانہ میں تیل چوری میں نامزد تھا، اکرم حجانہ فرار ہوکر دبئی چلا گیا تھا آر پی او شیخ عمر کے تبدیل ہوتے ہوئے گزشتہ ایک ماہ سے تیل چوری کے مقدمہ سے بے گناہ بھی ہوگیا اور دوبارہ سی آئی اے سٹاف جام پور اکرم حجانہ تعینات ہوگیا آر پی او شیخ عمر کے جاتے ہی پارکو پائپ لائن سے روزانہ کی بنیاد پر مبینہ 20کروڑ ماہانہ اربوں کا تیل چوری ہورہا ہے عوامی حلقوں نے نئے تعینات ہونے والے آر پی او ڈیرہ غازی خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نوٹس لیں اور ان کے خلاف کارروائی کریں۔
تیل چوری



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv