تازہ تر ین

جنگ ہوئی تو پوری دنیا پر اثر پڑےگا: صدر مملکت کا یوم آزادی پر خطاب

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہےکہ ہماری امن پسندی کو بھارت کمزوری نہ سمجھے لہٰذا ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو دو ملکوں کی جنگ نہیں رہے گی بلکہ خطہ اور دنیا اس کے اثرات محسوس کرے گی۔کنونشن سینٹر اسلام ا?باد میں یومِ ا?زادی کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر عارف علوی نے کہا کہ آج ان عظیم شخصیات سے یوم تشکر کا دن بھی ہے جن کی بدولت آج ہم آزاد فضائ میں سانس لے رہے ہیں، آج کا یوم آزادی یوم یکجہتی کشمیر بھی ہے، ہم ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ تھے، ساتھ ہیں اور انشائ اللہ ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ دنیا دیکھ رہی ہے قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے، ہم اس وقت تک ان کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی مدد کریں گے جب تک انہیں حق خودارادیت نہیں ملتا، ہم انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے، کشمیری ہمارے اور ہم ان کے ہیں، ان کا دکھ ہمارا دکھ ہے اور ان کی ا?نکھ سے بہنے والا ا?نسو ہمارے دل میں گرتا ہے۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے حالیہ غیر قانونی اور یکطرفہ اقدام کے سلسلے میں پارلیمان نے مذمتی قرارداد بھی منظور کی ہے، ہم بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی متنازع حیثیت کی تبدیلی کو قبول نہیں کرتے، بھارت غیر قانونی اقدمات سے کشمیر کی متنازع حیثیت کو تبدیل نہیں کرسکتا، بھارت نے اپنے یکطرفہ اقدام سے نہ صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی بلکہ شملہ معاہدے کو بھی ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نہ بھولے کہ کشمیر کے تین فریق ہیں، پاکستان، بھارت اور کشمیری عوام، ہم کشمیر کا پ±رامن حل چاہتے ہیں، پاکستان سفارتی سطح پر اپنی جدو جہد جاری رکھے گا، ان دوست ممالک کےشکرگزار ہیں جو مشکل گھڑی میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔صدر مملکت کا کہنا تھاکہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور خطے میں بھی امن کا قیام چاہتا ہے، ہماری امن پسندی کو بھارت کمزوری نہ سمجھے، مسلمان جنگ کی تمنا نہیں کرتے لیکن جنگ مسلط کی جائے تو پیچھے نہیں ہٹتے، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو یہ دو ملکوں کی جنگ نہیں رہے گی بلکہ خطہ اور دنیا اس کے اثرات محسوس کرے گی، اب بھی بھارتی حکمرانوں سے کہتے ہیں ہوش کے ناخن لیں اور حالات کو اس نہج پر نہ لے جائیں جہاں سے واپسی ممکن نہ ہو۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستانیوں سے اپیل کرتا ہوں سوشل میڈیاکے ذریعے بھارت کی بھیانک شکل دنیا کے سامنے لائیں۔ان کا کہنا تھاکہ پاکستان ہر فورم پر کشمیریوں کا مقدمہ لڑے گا، پاکستان کبھی بھی کشمیریوں کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹے گا، اقلیتوں پر مظالم نے بھارت کا سیکیولر ریاست کا چہرہ مسخ کردیا، بھارت کی جنونیت کی اس کی جمہوریت کا بھانڈا پھوڑ دیا، بھارت ریاستی دہشت گردی اور جبر کا راستہ ترک کرے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv