تازہ تر ین

مقبوضہ کشمیر بارے پاکستان کابڑا قدم ،سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطا لبہ

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پربڑا قدم اٹھاتے ہوئے سیکیورٹی کونسل سے رابطہ کرلیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بھارت کے غیر پارلیمانی اقدامات کو اقوام متحدہ اور سیکیورٹی کونسل میں لے کر جانا چاہئے، وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں کابینہ کا خصوصی اجلاس بلوایا گیا، کابینہ نے فیصلے کی توثیق کی اور وزارتِ خارجہ کو حکم دیا کہ اس مسئلےکو سلامتی کونسل میں لے جانے کے اقدامات کیے جائیں،اسی فیصلے کے پیش نظر پاکستان نے سیکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے اور اس حوالے سے انہوں نے سیکیورٹی کونسل کے صدر کوخط بھی لکھ دیا تھا، جو انھیں موصول ہو چکا ہے، یکم اور 6اگست کو لکھے گئے خطوط بھی ریکارڈ کا حصہ ہیں،اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے خط سلامتی کونسل کی صدر کو بھجوایا۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھارت کوبھی باور کرانا چاہتا ہوں کہ ا?پ کی جارحیت پر پاکستان کا خاموش رہنا ا?پ کی غلط فہمی ہے، پاکستان اپنے دفاع میں ہر حد تک جاسکتا ہےاور بھارت کو اس کا اندازہ 27 فروری کے عملی مظاہرے سے ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ انشا اللہ کل 14 اگست کو وزیر اعظم عمران خان مظفرآباد جا رہے ہیں، وزیر اعظم پاکستان کامو¿قف آزاد کشمیر نمائندوں کے سامنے رکھیں گے، کل پورے پاکستان میں کشمیریوں سےاظہار یکجہتی کامظاہرہ ہوگا،15 اگست کو پورے پاکستان میں یوم سیاہ ہو گا، دنیادیکھےگی، ہردار الخلافہ سے ان اقدامات کے خلاف آوازاٹھےگی، کشمیریوں کو پیغام دیناچاہتا ہوں کہ آپ تنہا نہیں، ہم آپ کے ساتھ ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv