تازہ تر ین

کراچی میں بارش سے تباہی، شاہد آفریدی کا سندھ حکومت سے اہم مطالبہ

کراچی (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ نا ز آل راﺅنڈر شاہد آفریدی نے کراچی میں حالیہ بارشوں سے ہونے والی تباہی کے بعد سندھ حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا ہے۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ” پاکستان کو چلانے والا شہر کراچی خود پانی میں ڈوب گیا۔ اگر ہو سکے تو ، ہے تو مشکل کام ان کے لئے استعفی دے دینا، لیکن اگر استعفی دے دے تو شہر کراچی اور ملک کیلئے اچھا ہوگا، کوئی نئی سوچ ٹیکنیکل اور پروفیشنل لوگوں کو کراچی کی ذمہ داری دے دینی چاہیئے ۔یاد رہے کہ کراچی میں رات سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہوگئی، شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کھڑا ہونے سے ٹریفک کا نظام متاثر ہے جبکہ سڑکیں ندی نالوں کے منظر پیش کرنے لگے ہے ، مختلف حادثات میں 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔شہر میں رات سے شروع ہونے والی بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے اور سڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہو گیا۔ملیر، ماڈ ل کالونی، ناگن چورنگی، کورنگی الیاس گوٹھ، جوہر بلاک تین سمیت کئی نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہو گیا جبکہ شہر کی اہم شاہراہیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں 100 ملی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔بارش کے باعث کرنٹ لگنے اور دیگر حادثات میں 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔اس کے علاوہ شہر کے مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے سے قربانی کے 7 جانور بھی ہلاک ہوئے۔ مختلف علاقوں سڑکیں زیر آب آنے سے ایمبولینسس سمیت متعدد گاڑیاں پھنس گئیں، جس کی وجہ سے لوگوں کو اپنی مقررہ مقامات پر پہنچنے میں دشواریوں کا سامنا ہے جبکہ مختلف مقامات پر سڑکوں پر کھڑی گاڑیاں بھی پانی میں ڈوب گئیں ہیں۔شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کی وجہ سے بجلی بھی کئی گھنٹوں سے معطل ہے۔ بارش سے جہاں کئی مسائل پیدا ہوئے ہیں وہاں قربانی کی جانوروں کی دیکھ بھال بھی عوام کےلئے پریشانی کا باعث ہے اور لوگ کھلے آسمان تلے بارش میں جانوروں کو رکھنے پر مجبور ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv