تازہ تر ین

پاکستان میں سیاسی مخالف کو کرپٹ قرار دینا معمول بن چکا ہے:جسٹس (ر) طارق افتخار ، جس طرح صمصام بخاری کو ہٹایا گیا اس طرح سے صوبائی وزیر کو نہیں ہٹانا چاہئے:سیف الرحمان ، وزیراعظم کو صوبائی معاملات سے خود کو دور رکھنا چاہئے:آغاباقر ، ہم اس وقت انتشار اور سیاسی انتہا پسندی کی طرف بڑھ رہے ہیں: ضمیر آفاقی ، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار“ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل۵ کے تجزیوں، تبصروں پر مشتمل پروگرام ”کالم نگار“ میں گفتگو کرتے ہوئے جسٹس (ر) طارق افتخار نے کہا ہے کہ حکومت کو آئین کے تحت چلنا ہوتاہے۔ وزیراعظم اگر کسی صوبے کے معاملات میں دخل دیتے ہیں تو اس پر جوڈیشل ری ویو ہو سکتا ہے۔ پاکستان میں سیاسی مخالف کو کرپٹ قرار دینا معمول بن چکا ہے۔ وزیراعظم عمران خان اگر کسی صوبے میں کسی کو تبدیل کرنا چاہتے ہوں تو انہیں اس کے لئے پارٹی پلیٹ فارم استعمال کرنا چاہئے ریاست کا کام سب سے پہلے بنیادی سہولتیں فراہم کرنا ہے پھر اسے کرپشن پر پکڑ کرنی چاہئے۔ سینئر صحافی میاں سیف الرحمان نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار عمران خان کے کہنے پر چلتے ہیں۔ وزیراعظم کا پنجاب کابینہ کے اجلاس کی بار بار صدارت کرنا صوبائی معاملات میں مداخل ہے جس طرح صمصام بخاری کو ہٹایا گیا کسی بھی صوبائی وزیر کو اس طرح ہٹا دینا اچھا عمل نہیں ہے فاٹا میں جو نظام پہلے چل رہا تھا وہ بھی ٹھیک تھا تاہم اس میں ملزم کو اپیل کا حق حاصل نہ تھا اب جو سسٹم آ رہا ہے اس میں اسے یہ حق حاصل ہو گا۔ ملک میں تاثر پھیل رہا ہے کہ کسی کے گرفتار ہونے کیلئے کرپٹ ہونا بھی ضروری نہیں ہے۔ سینئر صحافی ضمیر آفاقی نے کہا کہ ملک میں آمرانہ طرز حکومت چل رہا ہے۔ عمران خان اپنی خواہشوں کے مطابق ملک کو چلا رہے ہیں انہیں انکار سننے کی یا مشورہ کرنے کی عادت ہی نہیں ہے۔ ہم انتشار اور سیاسی انتہا پسندی کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ پنجاب میں وزیراطلاعات کئی بار تبدیل ہو چکے ہیں اب نئے وزیر اسلم اقبال بھی 15 دن سے زیادہ نہیں نکالیں گے تمام اہم ایشوزشور شرابے میں دب کر رہ گئے ہیں۔ فاٹا میں الیکشن کے نتائج بہتر ہوں گے قبائلی علاقے قومی دھارے میں شامل ہو جائیں گے۔ سینئر تجزیہ کار آغا باقر نے کہاکہ حکومت کو ہر کام آئین کے مطابق سرانجام دینا چاہئے یہ تاثر نہیں آنا چاہئے کہ آئین سے تجاوز کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم کو صوبائی معاملات سے خود کو دور رکھنا چاہئے۔ عوام کو بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنائی جانی چاہئے کہ ریاست کا اول کام یہی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv