تازہ تر ین

جج سکینڈل ۔۔۔! مرکزی ملزم میاں طارق گرفتار، جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

اسلام آباد ( آن لا ئن ) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے جج ارشد ملک کی ویڈیو بنانے والے مرکزی ملزم میاں طارق کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کے مطابق میاں طارق کی گرفتاری ایف آئی اے اسلام آباد کے سائبر کرائم ونگ نے کی، ملزم کے گھر سے ویڈیو بھی برآمد کی گئی جس کا فرانزک کرالیا گیا ہے۔ میاں طارق دبئی فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا، ملزم کو جسمانی ریمانڈ کے لیے جو ڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہا ں ایف آئی کی جا نب سے جسما نی ریما نڈکی استدعا کی گئی عدالت نے ملز م میا ں طارق کو 2روزہ جسما نی ریما نڈ پر ایف آئی اے کے حو الے کر دیا ہے۔ میا ں طارق پر الزام تھا کہ انہو ں نے جج ارشد ملک کی غیر اخلاقی ویڈیو تھی اس ویڈیو سے جج ارشد ملک کو بلیک میل کیا جا رہا تھا ایف آئی اے نے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا ہے میا ں طارق سے ویڈیو برآمد کر کے مزید شواہد حاصل کیے جا رہے ہیں ، ملزم سے تفتیش کے بعد مزید کر دار بھی سامنے آئیں گے۔ ایف آئی اے کے مطابق احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائے گئے اپنے بیان حلفی میں میاں طارق کا بھی ذکر کیا ہے۔واضح رہے کہ 6 جولائی 2019 کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت نے پریس کانفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو سزا سنانے والے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی ایک ویڈیو جاری کی جس میں مبینہ طور پر یہ بتایا گیا کہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو نواز شریف کو سزا سنانے کے لیے بلیک میل کیا گیا۔ اس بنیاد پر مریم نواز نے یہ مطالبہ کیا کہ چونکہ جج نے خود اعتراف کرلیا ہے لہٰذا نواز شریف کو سنائی جانے والی سزا کو کالعدم قرار دے کر انہیں رہا کیا جائے۔تاہم جج ارشد ملک نے ویڈیو جاری ہونے کے بعد اگلے روز ایک پریس ریلیز کے ذریعے اپنے اوپرعائد الزامات کی تردید کی اور مریم نواز کی جانب سے دکھائی جانے والی ویڈیو کو جعلی،فرضی اور جھوٹی قرار دیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv