تازہ تر ین

پاکستان جیت گیا ، بھارت کو منہ کی کھانی پڑی ، بھارت کے اندر ہی بات بھارت کی ہار پر جشن ، امتنان شاہد نے فیصلے کو دنیا کی پہلی مثال قرار دیدیا

تجزیہ : امتنان شاہد

عالمی عدالت میں پاکستان کے مو¿قف کو درست تسلیم کیا گیا جو ایک بڑی جیت ہے۔ پاکستان کا پہلے دن سے یہ مو¿قف تھا کہ کلبھوشن حسین مبارک پٹیل نہیں بلکہ بھارتی شہری اور جاسوس ہے جو یہاں دہشت گردی کی کارروائی میں ملوث پایا گیا۔ عالمی عدالت نے دو تین باتوں کے سوا پاکستان کے پورے مو¿قف کو تسلیم کیا ہے اور صرف یہ کہا کہ فوجی عدالت سے جو سزائے موت ہوئی اس پر نظرثانی کی جائے اور وکیل یا قونصلر رسائی دی جائے۔ یہ بھی اس صورت ہو گا جب بھارت پاکستان کو باقاعدہ درخواست دے گا کہ قیدی سے ملنے دیا جائے پھر قانون کے مطابق یہ طریقہ کار ہو گا کہ پاکستان کا ہی کوئی وکیل قیدی سے ملے گا اور کیس عدالت میں چلے گا۔ یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ پاکستان نے یہ کیس 70فیصد جیت لیا ہے اور 30فیصد ناکامی ہوئی ہے۔ بھارت نے عالمی عدالت میں ثابت کرنے کی کوشش کی کہ کلبھوشن جاسوس نہیں۔ پاکستان اسے ایرانی سرزمین سے پکڑ کر لایا اور الزامات لگائے۔ عالمی عدالت نے اس مو¿قف کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا آج کے بعد بھارت یہ قبول کرنے پر مجبور ہو گا کہ یادیو بھارتی جاسوس ہے بھارت کیلئے آسان نہ ہو گا کہ پاکستان کی کسی عدالت میں یا کسی اور عالمی فورم پر جائے اور ثابت کرے کہ کلبھوشن جاسوس نہیں بلکہ عام شہری ہے۔ عالمی عدالت کے فیصلے سے بھارت کو عالمی سطح پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بھارتی میڈیا اپنی پرانی روش پر عمل پیرا ہے اور اپنی قوم کو بیوقوف بنانے پر تل گیا ہے۔ اس نے تو اس وقت بھی تسلیم نہ کیا تھا جب پاکستان نے اس کے دو طیارہ گرائے تھے۔ پھر پائلٹ کو واپس کیا تب بھی بھارتی میڈیا کہتا رہا کہ ہیرو واپس آ رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کام ہی سیاہ کو سفید اور سفید کو سیاہ دکھاکر قوم کو بیوقوف بنانا ہے اور آج بھی وہ یہی کر رہا ہے۔ پاکستان کی انٹیلی جنسی ایجنسیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کیونکہ آج تک دنیا میں کہیں بھی کسی ایجنسی نے ایسا کارنامہ سرانجام نہیں دیا۔ ہماری ایجنسی نے ایک حاضرسروس نیوی کمانڈر کے نہ صرف پکڑا بلکہ اسے جاسوس ثابت بھی کیا۔ دنیا میں کہیں ایسی مثال نہیں ملتی۔ پاکستان ایک پرامن ملک ہے‘ انسانی ہمدردی کے تحت کچھ عرصہ قبل کلبھوشن کے خاندان کو اس سے ملنے کی اجازت دی۔ گرفتار بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر کو رہا کر دیا۔ ہماری طرف سے تو بھارت کو بار بار یہ پیغام دیا جاتا ہے کہ اہم مسائل کے پرامن حل کیلئے مذاکرات چاہتے ہیں‘ پرامن ہمسائے کے طور پر رہنا چاہتے ہیں تاہم بھارتی حکومت کی سیاسی مجبوریاں ایسی ہیں کہ وہ مذاکرات کرنے کو تیار نہیں ہوتے۔ بھارتی اخبارات میں لکھا جا رہا ہے کہ کرتارپور راہداری پر بھی بھارت صرف اس لئے بات چیت کرنے پر مجبور ہوا کہ وہ سکھ برادری کا دبا? برداشت نہیں کر پا رہا تھا۔ پاکستان نے آج ثابت کر دیا ہے کہ بھارت بلوچستان و دیگر شہروں میں براہ راست دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔ عالمی عدالت کا فیفصلہ آنے کے بعد مقبوضہ کشمیر‘ مشرقی پنجاب آسام‘ تامل ناڈو و دیگر شہروں میں جہاں جہاں آزادی کی تحریکیں چل رہی ہیں جشن منایا گیا بھارت کی شکست پر خوشی کا اظہار کیا گیا۔ بھارت کرکٹ میچ ہارے یا عالمی عدالت میں ہی اس کی سبکی پر ان مقبوضہ علاقوں میں لوگ اسی طرح اس کی ہار کا جشن مناتے ہیں۔ جلد ہی جشن منائے جانے کی خوشخبری بھی سامنے آ جائیگی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv