تازہ تر ین

موجودہ حکومت ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ قرضے لینے والی جماعت ہے، چیئرمین برابری پارٹی

لاہور(ویب ڈیسک)چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد کا کہنا ہے کہ گورنر اسٹیٹ بنک باقر رضا کا مہنگائی بڑھنے کا اعلان تشویش ناک ہے،اسٹیٹ بنک کی نئی مالیاتی پالیسی کے مطابق شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد مہنگائی مزید بڑھے گی،پاکستان تحریک انصاف ملکی تاریخ میں ایک سال سے کم عرصے میں سب سے بھاری قرضے لینے والی پہلی جماعت مگر حیرت کی بات یہ ہے کہ نہ تو اسے ابھی تک کوئی منصوبہ شروع کرنے کی ہمت ہوسکی ہے اور نہ ہی عام کو اس کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کرنے کی کسی کو جرات ہورہی ہے، بہت جلد ایسا وقت آئیگا جب ہر پاکستانی ذمہ دار شہری حکومت سے یہ سوال کریگا کہ اس کا حق حلال کا پیسہ جو ٹیکس کی صورت لیا گیا وہ کدھر جا رہا ہے ان باتوں کا اظہار انھوں نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹیریٹ میں سینٹرل ایگزیکٹو ممبران سے گفتگو میں کیا اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے کھاد فیکٹریوں،سی این جی مالکان، بااثر صنعتکاروں اور تاجروں کو آرڈیننس کے ذریعے ایمنسٹی سکیم دینے کی تیاری کرلی جس کے تحت ملک بھر کے غریب کسانوں اور عوام سے گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سرچارج کی مد میں وصول شدہ 208ارب روپے معاف اور سرچارج ریٹ رواں ہفتے کم کردیا جائیگایہ سب سے بڑی ”رقم معاف سکیم“ ہوگی جس سے ایک مرتبہ پھر ملک بھر کے مافیازد بھرپور مالی فائدہ حاصل کرینگے، ریاست مدینہ کے نام پر حکومت لینے والے کہاں گئے اور اب ان کا ہر اقدام ابھی تک انتخابی نعروں کے برعکس جا رہا ہے،ہر سیاستدان پرکشش نعروں میں عوام کیلئے ریلیف دینے کی باتیں کرتا ہے اور حکومت میں آکر کچھ بھول کر عوام دشمنی کا مظاہرہ کرتا ہے اور عوام بے چارے اپنی مجبوریوں اور لاچاریوں میں ہی پستے رہتے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv