تازہ تر ین

سمجھ نہیں آتی شہباز شریف کے پاس بیرونی امداد کیسے آ گئی

اسلام آباد (آن لائن، این این آئی) احتساب عدالت نے جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس میں آصف زرداری کے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی۔ نیب نے جعلی بینک اکا?نٹس کیس میں گرفتار آصف زرداری کو احتساب عدالت میں پیش کیا۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔عدالت نے نیب پراسیکیوٹر اور وکلائے صفائی کے دلائل سننے کے بعد آصف زرداری کے جسمانی ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کردی۔ عدالت نے حکم دیا کہ آصف زرداری کو 29 جولائی کو دوبارہ پیش کیا جائے۔ دوران سماعت عدالت نے آصف زرداری کی ان کے بچوں سے ملاقات کی استدعا بھی منظور کرلی۔عدالت کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران آصف زرداری نے شہباز شریف پر برطانوی امدادی رقم میں کرپشن کے حوالے سے کہا کہ غیر ملکی امداد اسٹیٹ بینک میں آتی ہے، یہ براہ راست کسی کے پاس نہیں آسکتی، صحافی نے سوال کیا کہ زرداری صاحب آپ نے بھی ناصر بٹ کی خدمات لی ہیں یا نہیں،جس پر آصف زرداری نے کہا کہ ایسا کام ہم نہیں کرتے۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 10 جون کو جعلی اکانٹس کیس میں آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپورکی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی، جس کے بعد نیب ٹیم نے آصف علی زرداری کو گرفتار کر لیا تھا۔ سابق صدر آصف علی زر داری نے کہاہے کہ برطانوی اخبار میں جوشہباز شریف کی بات ہورہی ہے وہ تو فنڈنگ اسٹیٹ بینک میں آتی ہے۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد پر صحافی نے سوال کیا کہ نئے جج کے سنے پیش ہو رہے ہیں کیا کہیں گے جس پر آصف علی زر داری نے جواب دیا کہ الحمد للہ۔ شہبازشریف کے حوالے سے برطانوی اخبار کی خبر پر گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زر داری نے کہاکہ یہ جو شہباز کی بات ہو رہی ہے وہ تو فنڈنگ اسٹیٹ بینک میں آتی ہے۔ صحافی نے سوال کیا کہ کیا ناصر بٹ کی خدمات آپ نے بھی حاصل کی ہیں جس کا جواب دیتے ہوئے آصف علی زر داری نے کہاکہ ہم ایسا کام نہیں کرتے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیسے تو اسٹیٹ بنک میں آتے ہیں لیکن سمجھ نہیں آرہی فارن فنڈنگ شہبازشریف کے پاس ڈائریکٹ کیسے آئی۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز سابق صدر آصف علی زرداری احتساب عدالت میں پیشے کیلئے پینچے تو وہاں پر صحافیوں نے آصف زرداری سے پوچھا کہ شہباز شریف کی فارن فنڈنگ سے متعلق کیا کہیں گے جس پر آصف زرداری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ پیسے تو اسٹیٹ بنک میں آتے ہیں سمجھ نہیں آتی کہ فارن فنڈنگ شہبا زشریف کے پاس ڈائریکٹ کیسے آگئی،نئے احتساب عدالت کے جج کے سامنے پیش ہونے کے سوال کے جواب میں میں آصف زرداری نے کہا کہ الحمد اللہ آج نئے جج کے سامنے پیش ہونگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv