تازہ تر ین

قومی لٹیروں کی جائیداد فروخت کرنیکا فیصلہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک،آن لائن،اے این این)نیب نے شہبازشریف کے خلاف بڑی کارروائی کا فیصلہ کر لیا، پہلے مرحلے میں ماڈل ٹاون والی رہائش گاہ سمیت اثاثے منجمد کئے جائیں گے، قیمتی گاڑیوں کے خلاف پہلے ہی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔ شریف خاندان پر الزام ہے کہ ٹی ٹی کے ذریعے ناجائز اثاثے بنائے۔بتایا گیا ہے کہ شہبازشریف متعدد بار طلبی کے باوجود جواب نہ دے سکے، نیب نے نصرت شہباز سمیت دیگر خاندان کو بھی خطوط لکھے لیکن ان کی طرف سے بھی جواب نہ ملا۔ شہبازشریف فیملی منی ٹریل فراہم کرنے میں بھی ناکام رہی ہے۔نیب شہباز شریف کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پہلے مرحلے میں ماڈل ٹاون والی رہائش گاہ سمیت اثاثے منجمد کرے گا۔ اسلام آباد، ہری پور کے اثاثے بھی قبضے میں لئے جائیں گے، قیمتی گاڑیوں کے خلاف بھی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔نیب نے محکمہ ریونیو کو شہبازشریف خاندان کے اثاثوں کی فروخت سے متعلق تفصیلات کے لئے خط لکھا ہے، تمام متعلقہ اداروں کو خط لکھنے کے بعد احتساب عدالت سے اگلی کارروائی کی اجازت لی جائے گی۔جائیداد قبضہ میں لینے کیلئے نیب لاہور عدالت سے رجوع کرے گا۔ نیب نے اس سلسلے میں قانونی ماہرین سے مشاورت شروع کر دی ہے، شہباز شریف کے زیر استعمال لگڑری گاڑیاں بھی قبضہ میں لینے کے لئے منجمد کی جائیں گی، متعلقہ سرکاری محکموں کو جائیدادیں اور گاڑیاں کسی اور کے نام منتقل نہ کرنے کے لئے مراسلہ تحریر کر لیا گیا ہے۔ نیب نے کرپٹ افراد کی جائیدادوں کوقبضہ میں لیکر فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیاہے، اس ضمن میں ایف بی آر نے نوٹس جاری کرنے کا سلسلہ شروع کردیاہے، جبکہ محکمہ ریونیو کو فروخت کے انتظامات کرنے کی ہدایت کردی گئی ، اس ضمن میں نیب جلد عدالت سے رجوع کریگا۔قومی احتساب بیورو نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی جائیداد کی منتقلی روکنے کیلئے اداروں کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا، ذرائع کے مطابق شہبازشریف پر خاندان کے دوسرے افراد کے نام سے بے نامی جائیداد خریدنے کا الزام ہے، ذرائع کے مطابق شہبازشریف کو باہر سے مشتبہ رقوم بھی آئیں جن سے انہون نے لگڑری گاڑی اور تین گھر خریدے اور یہ تینوں گھر انہوں نے اپنی بیویوں کے نام کیے، یہ تینوں گھر لاہور اور ایبٹ آباد میں ہیں،ایف بی آر نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کو ٹیکس عائد کردیا، ایف بھی آر نے سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی بیٹی مریم نواز کو 6لاکھ 57ہزار 283روپے انکم سپورٹ لیوی، 6لاکھ 684روپے ڈیفالٹ سرچارج عائد کردیا، انہیں ٹوٹل 12لاکھ 57ہزار 907روپے ٹیکس عائد کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق مریم نواز کے سال 2013کے ٹوٹل مووایبل اثاچہ جات 13 کروڑ14 لاکھ 44ہزار578روپے پر ٹیکس عائد کیا گیاتھا، مریم نواز کو انکم سپورٹ لیوی ٹیکس سال 2013ئ میں 6لاکھ 57ہزار 223روپے ٹیکس عائد کیاگیاتھا، ایف بی آر نے نصرت شہباز کو 90ہزار 210روپے انکم سپورٹ لیوی، 82ہزار 449روپے ڈیفالٹ سرچارج عائد کیا ہے، انہیں ٹوٹل ایک لاکھ 72ہزار 659روپے ٹیکس عائد کیا گیا ہے، نصرت شہباز کے سال 2013ئ کے مووایبل اثاثہ جات ایک کروڑ 90لاکھ 42ہزار 30روپے پر ٹیکس عائد کیا گیاتھا، ذرائع کے مطابق نصرت شہباز کو انکم سپورٹ لیوی ٹیکس 2013ئ میں 90ہزار 210روپے ٹیکس عائد کیا گیا تھا، ایف بی آر نے مریم نواز ، نصرت شہباز کو ٹیکس ادا ئیگی کیلئے 23جولائی تک کی مہلت دی ہے، اگر دونوں نے مقررہ وقت تک ٹیکس ادا نہ کیا تو اکاو¿نٹس منجمد کرکے ریکوری کی جائیگی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv