تازہ تر ین

شہباز شریف لندن کے اخبار کو فوری نوٹس دیں: فرید پراچہ، اخبار نے خبر چھاپی ہے اس کی کوئی ساکھ نہیں خبر بے بنیاد ہے:طاہرہ اورنگزیب ، جج ارشد ملک سے پہلے میری ملاقات نہیں ہوئی:میاں غفار کی چینل ۵ کے پروگرام ” نیوز ایٹ 7 “ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کی رہنمائ طاہرہ اورنگزیب نے کہا ہے کہ لندن کے جس اخبار نے شہباز شریف کے خلاف خبر چھاپی اس کی کوئی ساکھ نہیں خبر جھوٹی اور بے بنیاد ہے۔ میں تو کہتی ہوں شہباز شریف کو اس اخبار کے خلاف عدالت جانا چاہئے۔ چینل ۵ کے پروگرام ”نیوز ایٹ سیون“میں گفتگو کرتے ہوئے مخالفین ایسی جھوٹی خبریں اچھال کر شہباز شریف کو بدنام کر رہے ہیں شہباز شریف کے خلاف کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں۔الزامات سے کچھ نہیں ہو گا الٹا حکومت ہی ایکسپوز ہو گی۔تحریک انصاف انتقامی سیاست کر رہی ہے۔جماعت اسلامی کے رہنما ئ فرید پراچہ نے کہا کہ بظاہر تو زلزلہ متاثرین کی امداد میں خوردبرد بڑی غلط بات ہے۔میرے خیال میں جو بات سامنے آئی اگر حقیقت ہے تو یہ بڑی ہی سنگدلی ہے۔شہباز شریف کو چاہئے اپنے اوپر الزامات کے ثبوت مانگیں اگر ایسا نہیں ہوا تو پھر دال میں کچھ کالا ہے۔شہباز شریف لندن کے اخبار کو فوری نوٹس دیں الزام کو کلیئر کرنا شہباز کی ذمہ داری بھی ہے۔ انہوں نے بتایا فنڈز کے معاملے میں دنیا جماعت اسلامی پر اعتماد کرتی ہے۔ ریزیڈنٹ ایڈیٹر میاں غفار نے بتایا جج ارشد ملک ڈیرہ غازیخان میں تعینات رہے ہیں میاں طارق وہاں کا چلتا پھرتا شخص ہے جس کے ججوں سے بہت تعلقات ہیں وہ خبریں وغیرہ بھی ٹرانسفر کرتا رہتا ہے اداروں کو اور ہمیں معلومات دیتا رہتا ہے۔اس کا جج ارشد ملک سے پرانا تعلق تھا یہ اس کے ساتھ میرے دفتر آئے تھے یہ میرے پاس انتیس جون کو آئے تھے ویڈیو موجود ہے۔ایک چینل بغیر تحقیق کہتا ہے اٹھائیس جون کو آئے تھے سارا میڈیا لگی لپٹی میں لگا ہے۔ہم کسی کے پاس نہیں گئے۔شاید جج صاحب کو معلومات تھیں میرے پاس کوئی خبر ہے اس سے قبل جج ارشدملک سے میری کبھی ملاقات نہیں ہوئی نہ میں انہیں جانتا ہوں نہ پہنچانتا ہوں۔ان کے آنے سے قبل مجھے نہیں پتہ تھا جو بندہ ملنے آ رہا ہے وہ جج ارشد ملک ہے میاڈ طارق کی شہر ت کوئی اتنی اچھی نہیں اس کا بھائی منشیات میں پکڑا گیا تھا۔جج ارشد ملک نے مجھے بتایا نواز شریف کی دنیا میں228 جائیدادوں کے ثبوت ہم نے نکال لئے ہیں۔والیم ٹین کے حوالے سے بھی انہوں نے بتایا۔جس گاڑی میں جج آئے وہ میاں طارق کی تھی۔میں نے بتایا ہمیں سختی سے ہدایت ہے عدلیہ کے حوالے سے کچھ نہیںچھاپتے کیونکہ فوج ،عدلیہ ہمارے ملک کے تحفظ کی ضمانت ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv