تازہ تر ین

پروڈکشن آرڈر جاری کرنا سپیکر کی صوابدید ہوتی ہے۔صوبائی وزیربلدیات راجہ بشارت

لاہور(صدف نعیم)آج کا اجلاس اپوزیشن نے بلایا بزنس ایڈوائزی کمیٹی میں طے پایا جمہوریت روایات پر عمل کرتے ہیں ۔غیر ضروری کورم نہیں پوائنٹ آﺅٹ کریں گے۔اس صوبے کے عوام کی بہتری کی اپوزیشن بات کرتی تو کروڑوں کے خرچ سے اجلاس بلایاگیا اور ملتوی کروادیاگیا۔اگر اجلاس پروڈکشن آرڈر کےلئے بلایا گیا تو اس پر آئینی بات کرتے۔سپیکر کی صوابدید ہوتی ہے اگر وہ مناسب سمجھیں تو پروڈکشن آرڈر جاری کرسکتے تھے۔حکومت نے کوئی مداخلت نہیں کی نعرے بازی ہوئی لیکن جواب نہ دیا۔اپوزیشن اپنا کردار نبھانے میں ناکام رہی ۔غیر اخلاقی طورپرہوٹنگ کرتے ممبر کو بات نہیں کرنے دینا درست اقدام نہیں ۔سپیکر نے کسی ڈائریکشن یا فالو کی بات پر عمل نہیں کیا ۔ن لیگ نے ذاتی مقاصد کےلئے پورے ملک کو یرغمال بنایا ملک و عدالت نہیں چلنے دے رہے ججز اور مقتدر اداروں اینٹی کرپشن اور نیب کاادارہ نہیں چلنے دے رہے ۔پروڈکشن آرڈر کا قانون تبدیل نہیں کریں گے ۔شہبازشریف، زرداری ،حمزہ شہباز سپیکر کے اختیارات سے فائدہ لیتے رہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv