تازہ تر ین

لاہور بورڈ کا نتیجہ آ گیا ، کس کس نے پوزیشن حاصل کی

لاہور(جنرل رپورٹر)بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2019ءمیں پوزیشن لینے والے طلبا کے ناموں کا اعلان ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کی موجودگی میںشام چھ بجے کیا۔ بورڈ کے نتائج کے مطابق مجموعی طور پر پہلی پوزیشن کریسنٹ ماڈل ہائر سیکنڈری سکول فار بوائز شادمان کالونی لاہور کے دانش اطہر نے 1092 نمبر لے کر حاصل کی مجموعی طور پر دوسری پوزیشن تین طالبِ علموں دی پنجاب گرلز ہائی سکول 537-Kجوہر ٹاﺅن لاہورکی انوشہ زکریا ،لاہور ریلائنس بوائز ہائی سکو ل 82زینت بلاک علامہ اقبال ٹاﺅن لاہور کے سید حسن عباس اور امریکن لائسٹف ہائی سکول فار بوائز 1توحید پارک گلشن ِ راوی لاہور کے محمد عفان عامر نے 1090نمبر لے کر حاصل کی۔ اسی طرح سے مجموعی طور پر تیسری پوزیشن دو طالبات ڈویثرنل پبلک گرلز ہائی سکول ماڈل ٹاﺅن لاہور کی صبا ءاقبال اور گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائی سکول ماڈل ٹاﺅن لاہور کی سائرہ حیات نے 1089نمبر لے کر حاصل کی۔ سائنس گروپ بوائز میں پہلی پوزیشن کریسنٹ ماڈل ہائر سیکنڈری سکول فار بوائز شادمان کالونی لاہور کے دانش اطہر نے 1092 نمبر لے کر حاصل کی۔جب کہ دو طلبا لاہور ریلائنس بوائز ہائی سکو ل 82زینت بلاک علامہ اقبال ٹاﺅن لاہور کے سید حسن عباس اور امریکن لائسٹف ہائی سکول فار بوائز 1توحید پارک گلشن ِ راوی لاہور کے محمد عفان عامر نے 1090نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ تیسری پوزیشن قاضی گرائمر بوائز ہائی سکول کوہ نور ہاﺅسنگ سکیم قینچی امر سدھو لاہور کے محمد غفران بیگ ، علی پبلک بوائز ہائی سکول شاہ جہان روڈ رحمان پورہ لاہور کے عمار ندیم اور گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1شاہ کوٹ ننکانہ صاحب کے حسن اکبر گورائیہ نے 1087نمبر لے کرکامیاب رہے۔سائنس گروپ طالبات میںدی پنجاب گرلز ہائی سکول 537-Kجوہر ٹاﺅن لاہورکی انوشہ زکریا 1090نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی،جب کہ سائنس گروپ طالبات میںدوسری پوزیشن ڈویثرنل پبلک گرلز ہائی سکول ماڈل ٹاﺅن لاہور کی صبا ءاقبال اور گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائی سکول ماڈل ٹاﺅن لاہور کی سائرہ حیات نے 1089نمبر لے کر حاصل کی۔ ڈویثرنل پبلک گرلز ہائی سکول ماڈل ٹاﺅن لاہور کی کنول فاطمہ ،دی کیتھڈرل گرلز ہائی سکول نمبر4بلاک پی 1ماڈل ٹاﺅن ایکسٹینشن لاہور کی ایمان شفقت اور ایفا ءگرلز ہائی سکول (طیبہ کیمپس) اہلو سٹاپ مین فیروز پور روڈ کاہنہ نو لاہور کی ارحمہ شاہد 1088نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔آرٹس گروپ بوائز میں پہلی پوزیشن مسلم پبلک ماڈل گرلز ہائی سکول فار بوائز گھینگ روڈ ڈیمو آناروڈ شیخوپورہ کے عثمان افتخار نے 988نمبر لے کر حاصل کی ۔جب کہ دوسری پوزیشن کے لیے گورنمنٹ اصلاح معاشرہ ہائی سکول شاد باغ لاہور کے مبشر لیاقت 982نمبر لے کر حق دار ٹھہرے۔تیسری پوزیشن ضلع لاہور کے وہاب یوسف اور گورنمنٹ ہائی سکول جیا بگا لاہور کے محمد عباس نے981نمبر لے کر حاصل کی۔آرٹس گروپ طالبات میں پہلی پوزیشن پاک اینجلز فاﺅنڈیشن گرلز ہائی سکول 178اے گلشن ِ راوی لاہور کی سحرش ا فضل نے 1042 نمبر لے کر حاصل کی جب کہ دوسری پوزیشن کے لئے محترمہ بینظیر بھٹو شہید ٹرسٹ ماڈل ہائی سکول فار گرلز صدیق پورہ لاہور کینٹ کی ملائکہ 1034نمبر لے کر کامیاب رہی۔تیسری پوزیشن گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سلامت پورہ لاہور کی یاسمین فوزیہ 1028نمبر لے کر کامیاب رہیں۔اِس موقع پر چیئرمین لاہور بورڈ پروفیسر چودھری محمد اسماعیل نے پوزیشن حاصل کرنے والے طالبِ علموں کو مبارک باد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ آئیندہ زندگی میں بھی محنت اور لگن کے ساتھ مزید تعلیمی کامیابیاں حاصل کریں گے۔ تقریب میں سیکرٹری ڈاکٹر ریحانہ اِلیاس کنٹرولر امتحانات پروفیسر محمد ناصر جمیل بھی موجود تھے۔لاہور بورڈ کے ترجمان کے مطابق میڑک کے تفصیلی نتائج کا اعلان 15جولائی (سوموار) کو صُبح 10:00بجے کیا جائے گااور پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علموں میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب پرل کانٹی نینٹل ہوٹل مال روڈ کے پیلس ہال میں منعقد ہوگی۔جس کے مہمانِ خصوصی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم راجہ یاسر ہمایوں سرفراز ہوں گے ۔تقریب میں پوزیشن ہولڈر طالب علم، ان کے والدین، اساتذہ اور شُعبہ تعلیم سے وابستہ نمایاں شخصیات شریک ہوں گی۔ ترجمان کے مطابق تفصیلی نتائج لاہور بورڈ کی ویب سائٹ www.biselahore.comاور موبائل فون کے ذریعے 80029پر رول نمبر میسج کر کے بھی معلوم کیے جاسکتے ہیں۔لاہور بورڈ کے زیر انتظام میٹرک سالانہ امتحان میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے پر گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائی سکول ماڈل ٹاون لاہور، گورنمنٹ اصلاح معاشرہ ہائی سکول شاد باغ لاہور، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سلامت پورہ لاہور ، گورنمنٹ ہائی سکول جیابگا لاہور اور گورنمنٹ ہائی سکول شاہکوٹ ننکانہ صاحب کے پرنسپلز اور اساتذہ کرام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں لاہور بورڈ میں سرکاری سکولز کی نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے کی وجہ سے سرکاری سکولوں کی ساکھ بحال ہوگی ۔ساہیوال سے بورڈ رپورٹ کے مطابق بورڈ آف انٹر مےڈےٹ اےنڈ سےکنڈری اےجوکےشن ساہےوال نے مےٹرک کے سالانہ امتحانات 2019 کے نتائج کا اعلان کر دےا ضلع اوکاڑہ نے تےن فرسٹ پوزےشنےںلےکر کلےن سو ےپ کر دےا جبکہ دوسری پو زےشن چےچہ وطنی اور تےسری پو زےشن ساہےوال نے حاصل کی ۔امتحانات کے مجموعی رزلٹ72.70فےصد رہا ۔ امتحان کیلئے 65918 امیدواروں نے داخلہ بھجوایا جس میں سے 65164امیدوار نے امتحان میں حصہ لیا اور 47374امیدوارکامیاب قرار پائے۔گز شتہ روز بورڈ کے مےٹرک کے نتائج کا اعلان بورڈ کے چئےر مےن حافظ محمد شفےق نے کےا ۔اس مو قع پر کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر حافظ فدا حسےن ،سےکرٹری بورڈ ڈاکٹر رابعہ اختر،رےسرچ اےنڈ کوارڈنےشن آفےسر منےر احمد خاں،ڈپٹی کنٹرولر محمد ارشد سمےت دےگرا فسران بھی موجود تھے۔بورڈ کے مطابق اوور آل فرسٹ پوزےشن اےک جےسے 1088نمبر حاصل کر کے ڈسٹر کٹ پبلک سکول اوکاڑہ کے طالب علم زکرےا خالد ،العلم کےمپس اوکاڑہ کے طالب علم محمد ارقم آفتاب،سسٹم آف سکول دےپالپور ضلع اوکاڑہ کی طلباہ سہلہ وقاص نے حاصل کی ۔دوسری پوزےشن ڈی پی اےس چےچہ وطنی کی سائرہ عمر نے 1087نمبر لےکرحاصل کی۔تےسری پوزےشن گورنمنٹ جونئےر ماڈل ہائی سکول ساہےوال اروبہ بتول نے 1086نمبر حاصل کئے ۔سائنس گروپ مےں پہلی دونوں پو زےشنےں مندرجہ بالا رزلٹ کے مطابق 1088زکرےا خالد،محمد ارقم اور دوسری پو زےشن1085نمبر لےکر محمد ہاشم ور تےسری پو زےشن1084لےکر محمد ارتضیٰ نے حاصل کی۔طلباءمےں پہلی پو زےشن 1088نمبر لےکر سہلہ وقاص ،دوسری پو زےشن1087نمبر لےکر سارہ عمر ،تےسری پو زےشن1086نمبر لےکر عروےہ طےب نے حاصل کی۔آرٹس گروپ مےں996نمبروں کے ساتھ محمد شعبان اول،980نمبر لےکر محمد امےن دوسری اور تےسری سعد وقاص967نمبر لےکر حاصل کی ۔مجموعی طور پر بورڈ کا رزلٹ72.70فےصد رہا۔اس مو قع پر خطاب کر تے ہوئے چئےر مےن بورڈ ڈاکٹر حافظ محمد شفےق نے کہا تعلےمی بورڈ ساہےوال پنجاب کا اکلوتا خود مختا ر ادارہ ہے جو داخلے سے لےکرا متحانات کے نتائج تک کے تمام مرا حل اےک ہی دفتر مےں انتہائی کامےابی اور شفاف طرےقے سے چلا رہا ہے انہوں نے کہا کہ اس امتحان مےں کڑی نگرانی مےں نتہائی با صلاحےت ا ور اےماندار عملے نے کسی سقم کے بغےر شفاف رزلٹ ناےا ہے انہوں نے کہا ساہےوال بورڈ کے تحت ےہ مےٹرک کا ساتواں رزلٹ تھا۔ سرگودھا تعلےمی بورڈ نے مےٹرک کے پوزےشن ہولڈر طلبہ کااعلان کردےا۔ پوزےشن حاصل کرنے مےں اےک مرتبہ پھر لڑکےاں بازی لے گئیں۔ تےنوں پہلی پوزےشنوں پر لڑکےاں قابض ۔لائبہ افتخار اور اساورگل نے 1089نمبر حاصل کرکے مشترکہ طور پر پہلی پوزےشن حاصل کی۔ جبکہ عائشہ نواز نے 1085نمبر حاصل کرکے دوسری پوزےشن حاصل کی۔ علےزہ حےدر، فاطمہ عاصمہ اور روشان زہرہ نے 1083نمبر حاصل کرکے تےسری پوزےشن حاصل کی۔ سرگودھا بورڈ کی جانب سے آج پندرہ جولائی کو مےٹرک کا باضابطہ رزلٹ آﺅٹ کیا جائیگا۔ اس سلسلے مےں بورڈ کی بلڈنگ مےں پروقار تقرےب منعقد ہوگی۔ سرگودھا بورڈ کے میٹرک امتخان میں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں سائنس گروپ طلباءمیں سید محمد ذیشان ناصر نے 1080 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن ،حسن علی،محسن یار گوندل اوراسفند یار گوندل نے1079 حاصل کر کے دوسری پوزیشن ، سجادحسن اورمحمد فیضان حسن نے1078نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ سائنس گروپ طالبات میں لائبہ افتخار اور اساور گل نے 1089نے پہلی پوزیشن عائشہ نواز نے1085 حاصل کر کے دوسری پوزیشن جبکہ ازلہ حیدر ، روشان حیدر رضوی اور فاطمہ عاصمہ نے 1083 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ آرٹس گروپ طلباءمیں محمد خلاص خان نے1039 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن ریحان علی نے 1016 نمبر حاصل کر کے دوسری پوزیشن ،محمد رضوان زکی نے991 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv