تازہ تر ین

صادق سنجرانی کیخلاف تحریک عدم اعتماد ، اپوزیشن کو منہ کی کھانا پڑیگی : عثمان بزدار

لاہور (وقائع نگار) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے ساتھ تھی، ہے اور رہے گی۔ اپوزیشن جماعتوں میں صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ کے عہدے سے ہٹانے کا دم خم نہیں ہے۔ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن جماعتوں کو منہ کی کھانا پڑے گی-انتشار اور افراتفری کی سیاست کی علمبردار اپوزیشن جماعتیں ذاتی ایجنڈے کو لے کر چل رہی ہیں۔اپوزیشن جماعتوں کو منفی ہتھکنڈوں سے توبہ کر لینی چاہیے – آج یہاں ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ جمہوری ملکوں میں اپوزیشن کا کردار انتہائی اہم ہوتا ہے لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں اپوزیشن جماعتوں نے ہر موقع پر منفی سیاست کو پروان چڑھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ایوان کی اکثریت کی حمایت حاصل ہے۔ تحریک عدم اعتماد کی ناکامی نوشتہ دیوار ہے -انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد بے وقت کی راگنی ہے۔ اپوزیشن جماعتیں صرف ذاتی مفادات کی خاطر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتمادلائی ہیںاور 22 کروڑ عوام جانتے ہیں کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے جمہوری اور پارلیمانی روایات کے مطابق ایوان کی کارروائی چلائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے ہر ہتھکنڈے کا بھرپور جواب دیا جائےگا اور پاکستان تحریک انصاف اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے صادق سنجرانی نے سینیٹ کی چیئرمین شپ کے عہدے کا حق ادا کیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف اپوزیشن کے منفی حربوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے کشمےر کمےٹی کے چےئرمےن سےد فخر امام نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب اور چیئرمین کشمیر کمیٹی کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم وستم کی شدید مذمت کی گئی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی مظالم مقبوضہ کشمےر کے غےور عوام کے دلوں مےں جذبہ حرےت کو دبا نہےں سکتے۔ بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر میں بربریت کی انتہا کردی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام اپنے لہو سے آزادی کی شمع روشن کررہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے لاہور بار ایسوسی ایشن کے صدر عاصم چیمہ نے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ نے لاہور بار ایسوسی ایشن سے متعلقہ مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی -وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت ہر طبقے کی زندگی میں آسانیاں پیدا کررہی ہے-وکلائ برادری کی ملک میں جمہوریت کے استحکام اور آئین کی بالادستی کے لئے گراں قدرخدمات ہیں -انہوںنے کہاکہ عام آدمی کو انصاف کی فراہمی میں وکلائ برادری کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے اوروکلائ برادری کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔انہوںنے کہاکہ میں خود وکیل رہا ہوں اور وکلائ برادری کے مسائل جانتا ہوںاور تحریک انصاف کی حکومت وکلائ برادری کے مسائل کے حل کےلئے اقدامات کررہی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv