تازہ تر ین

شریف خاندان نے دولت کی لالچ میں بدنام کر دیا : فردوس عاشق

سیالکوٹ‘ لاہور‘ اسلام آباد‘ کراچی (نمائندگان) وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شہباز شریف اینڈ سنز کے کالے دھن اور منی لانڈرنگ کے مزید شواہد سامنے آئے ہیں، زلزلہ متاثرین کے لئے برطانوی امداد پر بھی شریف خاندان نے ہاتھ صاف کیے، شریف خاندان نے پاکستان کی عزت کو دنیا بھر میں بدنام کر دیا، دولت کے لالچ میں سرکاری عہدوں کا استعمال کیا،ڈیلی میل کی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات سامنے آئے ہیں،2003ئ میں شریف خاندان کے ڈیڑھ لاکھ پا?نڈ سے بڑھ کر 2018ئ میں 20کروڑ پا?نڈ تک پہنچ گئے،ان کا ایجنڈا عوام کی فلاح و بہبود کا نہیں بلکہ اپنی جائیدادوں کا تحفظ ہے، قوم جن کو رہبر سمجھتی رہی وہ رہزن ثابت ہوئے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کی قیادت ملک کا کھویا ہوا وقار بحال کرنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے، پاکستان کے سبز پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت دلائیں گے، حکومت اظہار رائے کی آزادی پر یقین رکھتی ہے، میڈیا کارکنوں کے حقوق کا تحفظ وزیراعظم کے ایجنڈے میں سرفہرست ہے۔ اتوار کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا سیالکوٹ کی 4کروڑ 70لاکھ رجسٹرڈ آبادی کی تمام بنیادی ضروریات اور مسائل کا حل وزیراعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام دوست پالیسی سے جڑے ہوئے ہیں، اس کو آگے بڑھانے کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی کاوشوں کے ذریعے عوام کی مشکلات کے تدارک کے لئے لائحہ عمل طے کیا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں اس ملک کا کھویا ہوا وقار، شناخت دلایا جائے گا اور پاکستان کے سبز پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت دلائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ میں جس پیسے کا ذکر ہے یہ وہی پیسہ ہے جو شہباز شریف کے خاندان نے منی لانڈرنگ کرکے باہر بھیجا۔شہزاد اکبر کا برطانوی اخبار کی رپورٹ کے ردعمل میں کہنا تھا کہ شریف خاندان کے خلاف زلزلہ اور سیلاب زدگان کے فنڈز میں غبن کا کیس پہلے ہی نیب میں زیر تفتیش ہے۔انہوں نے کہا کہ برطانوی اخبار کی رپورٹ میں جس اکرم کا ذکر ہے، وہ نیب سے پلی بارگین کرچکا ہے اور اکرم نے اقبالی بیان میں فنڈز کی رقم شہباز شریف کے داماد کو دینے کا اعتراف کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ سلیمان شہباز اور علی عمران اسی کیس میں مفرور ہیں، یہ کیس بیرونی قرضوں اور امداد کے کمیشن کو بھی بھیجا جائے گا۔شہزاد اکبر کے مطابق برطانوی اخبار نے شہبازشریف کی منی لانڈرنگ کا سنگین انکشاف کیا ہے، اس کے بعد (ن) لیگ کا ردعمل ہر لحاظ سے پاناما لیکس کے ردعمل جیسا ہے، پاناما لیکس کی تحقیقات ہوئیں تو قوم نے سچ کو جھوٹ سے یکسر الگ ہوتے دیکھا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی اولاد میں سے جسے شوق ہے عدالت سے رجوع کرلے، سچ سامنے آجائے گا، میرا چیلنج ہے کہ یہ بالکل ایسا نہیں کریں گے۔ یہ عدالت جائیں ان کی منی لانڈرنگ ثابت کرونگا۔ وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے شہبازشریف کے مبینہ کرپشن سکینڈل پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شرمناک ہے لیٹروں نے صرف قوم کی دولت نہیں ہی لوٹی ،لیٹروں نے غیر ملکی امدادبھی چوری کی۔برطانیہ کی معروف ویب سائٹ ” ڈیلی میل “ کے صحافی ” ڈیوڈ روز“ نے ایک آرٹیکل شائع کیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیاہے کہ برطانیہ نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا آغاز کر دیاہے۔ وفاقی وزیرعلی حیدر زیدی نے شہبازشریف کے ایک اورمبینہ کرپشن سکینڈل پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شریف خاندان پاکستان کیلئے باعث شرمندگی بن چکا،برسوں سے دو خاندان پاکستان کیلئے عالمی رسوائی کا سبب ہیں۔ ٹوئٹرپر اپنے بیان میں وفاقی وزیر علی حیدر زیدی نے کہا کہ شریف خاندان نے ہمیشہ مجرموں کی پشت پناہی کی ہے ،عدلیہ کو پیسوں کا لالچ اوردبا? ڈالنااسی خاندان کا شیوہ رہاہے، عالمی رہنما کہہ رہے ہیں کہ زلزلے کا پیسہ تو نہیں کھا گئے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وہ کون لوگ ہیں جو خیرات کا پیسہ کھاتے ہیں؟ اپنی چوری کو جمہوریت کا نام دے کر ابو بچا مہم چلاتے ہیں یہ پیسہ خود بھی کھاتے ہیں اور اپنی اولادوں کو بھی کھلاتے ہیں شفقت محمود کا کہنا تھا کہ برطانوی اخبار تین بار تصدیق کئے بغیر شائع نہیں کرتا‘ شریف خاندان کبھی ڈیلی میل پر مقدمہ نہیں کرے گا انہیں ڈر ہے مقدمہ کیا تو ہارنے لاکھوں پا?نڈ دینے پڑ سکتے ہیں۔ وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عمران خان کا مقابلہ کیلبری کوئین اور اس شریف خاندان سے ہے جس نے زکوٰة خیرات کی رقم کو بھی لوٹا۔ شہبازشریف کی مبینہ منی لانڈرنگ کے انکشاف پر فیصل واوڈا نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان نے ملک کو تو لوٹا ہی اس ک ساتھ انہوںنے زکوٰة خیرات کے پیسے پر بھی ہاتھ صاف کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بے ایمان شہباز اور ان کے فرار ہونے والے خاندان نے زلزلہ زدگان کو بھی نہ بخشا‘ پی پی دور میں بھی سیلاب زدگان کے لئے عطیہ کیا گیا ہار بیگم کو پیش کیا گیا وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کا کہنا تھا کہ صاف پانی کے نام پر قوم کو لوٹا گیا عوام اپنے آشیانے کے انتظار میں رہے اور آشیانہ سکینڈل سامنے آیا۔ شہبازشریف نے زلزلہ متاثرین کی امداد پر بھی ہاتھ صاف کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عدل و انصاف فقط حشر پر موقوف نہیں‘ زندگی خود بھی گناہوں کی سزا دیتی ہے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے مریم اورنگ زیب کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم اورنگزیب صاحبہ 11 مئی 2018 کو عمران خان نے ڈیوڈ روز سے ملاقات کی تھی۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ یہ تصاویرپی ٹی آئی نے خود شائع کی ہیں، تحریک انصاف چھپ کر خفیہ ملاقاتوں کی عادی نہیں۔انہوںنے کہاکہ ہم ہرکام دن کی روشنی میں اورعوام کےسامنے کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ تھوڑا بہت ہوم ورک کرلیا ہوتا تو آپ کو شرمندگی کا سامنا نہ ہوتا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے کہاہے کہ اگر ڈیلی میل کی خبر درست نہیں تو مریم اورنگزیب یو کے کہ ڈیفیمیشن قوانین کے مطابق اخبار کو ”سو “کر دیںانہوں نے پاکستان تو کیا لندن کے ٹیکس پیر کو بھی نہیں چھوڑا۔ایک بیان میں سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ منی لانڈرنگ اور کرپشن کا دور ختم، عمران خان پاکستان کو بہترین راستے پر لے جا رہے ہیں آنے والا وقت غریب کا ہے۔انہوںنے کہاکہ ایون فیلڈ اور سرے محل میں آف شور اور ڈریلنگ کروائی جائے بڑا ملکی خزانہ وہاں پڑا ہے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان سلیکٹڈ ہیں پاکستانی عوام کی جانب سے وہ پاکستانیوں کی نمبرون چوائس ہے جو ملکی تاریخ کی واحد شخصیت ہیں جو پانچ سیٹس پر الیکٹ ہوئے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے حلال کی کمائی پاکستان منتقل کی،انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv