تازہ تر ین

پاکستان افغان امن عمل میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے، اعلامیہ

واشنگٹن(ویب ڈیسک) چین، روس اور امریکہ نے ایک مشترکہ اعلامیے میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری ایک مشترکہ اعلامیے میں بتایا گیا کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے بات چیت کا عمل افغانوں پر مشتمل ہونا چاہیے۔اس اعلامیے میں قیام امن کے لیے حکومت اور افغان عوام کے درمیان مذاکرات کے فوری آغاز پر بھی زور دیا گیا ہے۔بیجنگ میں افغان امن عمل کے حوالے سے 10 اور 11 جولائی کو اجلاس ہوا جس میں پاکستان، چین ، روس اور امریکی حکام نے شرکت کی۔چاروں ممالک نے افغانستان میں قیام امن کے لیے جاری کوششوں میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور چار ملکی افغان عمل میں پاکستان کی شمولیت کو سراہا گیا۔مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا اس بات پر دو رائے نہیں کہ پاکستان افغان امن عمل میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔اجلاس میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کے لیے کی جانے والی کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ افغانستان پرامن معاہدے کا ایسا بنیادی ڈھانچہ جلدازجلد تیار کیا جائے گا جو افغان عوام کو قابل قبول ہو۔اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ تمام ممالک افغانستان میں سیز فائر کے لیے مزید اقدامات اٹھائیں گے اور اس سلسلے میں مذاکراتی دور بھی ہوں گے۔چاروں ممالک کے مشترکہ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ انٹرا افغان مذاکرات شروع ہوتے ہی دیگر اسٹیک ہولڈرز کو بھی اس عمل میں شامل کرنے پر غور ہوگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv