تازہ تر ین

کرکٹ کو اس بار نیا ورلڈ چیمپئن دیکھنے کو ملے گا

لاہور: (ویب ڈیسک)کرکٹ کو اس بار نیا ورلڈ چیمپئن دیکھنے کو ملے گا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ دونوں نے ہی کبھی ٹرافی حاصل نہیں کی جب کہ انگلش ٹیم نے 27سال بعد فائنل میں جگہ بنائی۔انگلینڈ اور نیوزی لینڈ نے کبھی ورلڈ کپ ٹرافی حاصل نہیں کی، یوں اتوار کو جو بھی جیتا نیا عالمی چیمپئن ہی سامنے آئے گا، ورلڈکپ 1992کے فائنل میں انگلینڈ کو پاکستان سے شکست ہوئی تھی، اسکے بعد 27 سال میں ٹیم کبھی کوارٹر فائنل مرحلے سے آگے نہیں بڑھ سکی، اس بار کینگروز کو روند کر نہ صرف سیمی فائنل میں جگہ بنائی بلکہ فائنل تک رسائی کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔دوسری جانب آسٹریلیا نے سب سے زیادہ 5 ورلڈ کپ ٹائٹل جیتے، اس دوران سیمی فائنل میں کبھی شکست کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور7 فائنلز میں صرف 2مرتبہ شکست ہوئی، کینگروز نے 1975 سیمی فائنل میں انگلینڈ کو مات دی، دوسری بار 1987 میں پاکستان کو ہرایا اور ٹائٹل بھی جیتا،ورلڈکپ 1996 میں ویسٹ انڈیز کو زیر کرتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کی۔فائنل میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، کینگروز نے 1999 کے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست دی، پھر پاکستانی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد زیر کرلیا،ٹیم نے بعد ازاں 2003کے سیمی فائنل میں سری لنکا اور فائنل میں بھارت کو مات دے کر 2003 کا چیمپئن ہونے کا بھی اعزاز حاصل کیا، 2007 کے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کیخلاف آسٹریلیا کا پلڑا بھاری رہا اور فائنل میں سری لنکا کو شکست دے کر ورلڈ کپ ٹائٹلز کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی تھی،2011 میں کوارٹر فائنل تک رسائی ممکن ہوئی۔2015 میںآسٹریلیا نے سیمی فائنل میں بھارت کو شکست دی اور فائنل میں نیوزی لینڈ کو زیر کرتے ہوئے پانچواں ٹائٹل اپنے نام کیا، گذشتہ روز انگلینڈ نے کینگروز 8وکٹ سے شکست دی، یوںآسٹریلیا کو اپنی تاریخ میں پہلی بار سیمی فائنل میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv